Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اڈیالہ جیل میں عمران خان، خاندان اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان 24 نومبر کے احتجاج پر تکرار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اڈیالہ جیل میں عمران خان، خاندان اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان 24 نومبر کے احتجاج پر تکرار
پاکستان

اڈیالہ جیل میں عمران خان، خاندان اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان 24 نومبر کے احتجاج پر تکرار

Published December 9, 2024
Tags: Featured ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے احتجاج سے م ذرائع نے بتایاکہ علیمہ خان نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ نے
Share
SHARE

(ویب‌ڈیسک): راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان، ان کی فیملی اور دیگر رہنماؤں کے درمیان تکرار ہوگئی۔ذرائع کے مطابق تکرار عمران خان، بشریٰ بی بی، علیمہ خان، فیصل چوہدری، بیرسٹرگوہر اور مشعال یوسفزئی میں ہوئی، پی ٹی آئی رہنماؤں میں تکرار 24 نومبر کے احتجاج پر ہوئی۔

ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے احتجاج سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا، ان کی بریفنگ کے بعد احتجاج سے متعلق کمرہ عدالت میں مباحثہ شروع ہوا، بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ احتجاج کیلئے پنجاب سے کوئی نہیں نکلا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹرگوہر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے پانچ ہزار لوگ گرفتار ہیں، انہوں نے پنجاب میں پارٹی پرکریک ڈاؤن اورگرفتاریوں کا بانی پی ٹی آئی کوبتایا۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے وکیل فیصل چوہدری سے سوال کیا کہ عمران خان کو اخبارات اور دیگر سہولیات کیوں نہیں دی جاتیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میں جو کرسکتا ہوں کر رہا ہوں، سینیئرپارٹی عہدیدار عدالت کیوں نہیں جاتے؟

ذرائع نے بتایاکہ علیمہ خان نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو مانیٹرنگ کمیشن بنایا تھا وہ کہاں ہے؟ مشعال یوسفزئی نے مانیٹرنگ کمیشن کو روکنے کا الزام فیصل چوہدری پر لگا دیا، اس پر فیصل چوہدری نے جواب دیاکہ کمیشن عدالت نے قائم کیا ہے میں کیسے روک سکتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان بولے کچھ فیصلے پارٹی لیڈرشپ پر چھوڑے جائیں، احتجاج اورشہادتوں پر ہر کوئی بات کرے گا تو کنفیوژن ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پنجاب میں فسطائیت کی وجہ سے لوگ خائف ہیں، ڈی چوک احتجاج میں ہمارے دو سو لوگ لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کرایا، آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئیں تھیں اور کارکن بھی بھاگ نکلے تھے۔ پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔

علی امین اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سے فرار کے بعد مانسہرہ چلے گئے تھے۔

TAGGED:Featuredذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے احتجاج سے مذرائع نے بتایاکہ علیمہ خان نے کہا اسلام آباد ہائیکورٹ نے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بارکھان میں چائےکی پتی سے مشابہ چوہے مار دوا پینے سے7 افراد کی حالت خراب ہوگئی
Next Article مائیکل وان نے ٹیسٹ 5 کے بجائے 4 روز کا کرنے کیلئے آواز بلند کردی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترینکاروبار

حکومت نے 5 منافع بخش پاورکمپنیوں لیسکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو اور گیپکو کی نجکاری کا پلان تیار کرلیا

لاہور (ویب ڈیسک): حکومت نے 5 منافع بخش پاورکمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار کرلیا۔ذرائع وزارت نجکاری کے مطابق جن…

April 27, 2024
دنیا

ترکیہ بلدیاتی انتخابات:ری پبلکن پیپلز پارٹی کی طیب ایردوان کی جماعت کو بد ترین شکست

استنبول (ویب‌ڈیسک): استنبول کے نو منتخب میئر اور حزب اختلاف کے اکرم امام اوغلو نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریبا…

April 1, 2024
تازہ ترینکھیل

فیفا ورلڈکپ فائنل: فرانس کو شکست ، ارجنٹینا عالمی چیمپئن بن گیا

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد…

December 18, 2022
پاکستانکاروبار

کسٹمز کی کارروائی 7 کروڑ روپےکا اسمگل شدہ سامان ضبط

کراچی (ویب ڈیسک): کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ عملے نے میٹھادر میں کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل…

February 21, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?