Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھاکہ سویلینزکا کورٹ مارشل نہیں ہوسکتا: جج آئینی بینچ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھاکہ سویلینزکا کورٹ مارشل نہیں ہوسکتا: جج آئینی بینچ
پاکستان

بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھاکہ سویلینزکا کورٹ مارشل نہیں ہوسکتا: جج آئینی بینچ

Published February 18, 2025
Tags: Featured پاکستان میں فوجی عدالتیں آزاد نہیں سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سویلینز کاکورٹ مارشل بین الاقوامی تقاضوں کے بھی خلاف سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت میں جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھاکہ سویلینز کا کورٹ مارشل نہیں ہوسکتا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی جہاں ملٹری کورٹ سے سزایافتہ ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سادہ لفظوں میں بات کروں تو سویلینز کے بنیادی حقوق ختم کرکےکورٹ مارشل نہیں کیاجاسکتا، سویلینز کاکورٹ مارشل شفاف ٹرائل کےبین الاقوامی تقاضوں کے بھی خلاف ہے کیونکہ بین الاقوامی تقاضا ہے کہ ٹرائل کھلی عدالت میں، آزادانہ اور شفاف ہونا چاہیے۔

سلمان اکرم نے کہا بین الاقوامی قوانین کے مطابق ٹرائل کے فیصلے پبلک ہونے چاہئیں، دنیابھر کے ملٹری ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں عدالتوں میں جاتی ہیں، یورپی عدالت کے فیصلے نےکئی ممالک کوکورٹ مارشل کاطریقہ کار بدلنے پر مجبورکیا۔

اس موقع پر جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا اگر بین الاقوامی اصولوں پر عمل نہ کیا جائے تو نتیجہ کیا ہوگا؟ سلمان اکرم نے کہا بین الاقوامی اصولوں پر عمل نہ کرنے کا مطلب ہے کہ ٹرائل شفاف نہیں ہوا۔

جسٹس مندوخیل نے سوال کیا کوئی ملک اگر بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو تو کیا ہوگا؟ سلمان اکرم نے جواب دیا کچھ بین الاقوامی اصولوں کو ماننے کی پابندی ہوتی ہے اور کچھ کی نہیں ہوتی۔

سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے کہ شفاف ٹرائل کا آرٹیکل10 اے بین الاقوامی اصولوں کی روشنی میں ہی آئین کاحصہ بنایا گیا، اس پر جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ بین الاقوامی اصولوں میں کہیں نہیں لکھاکہ سویلینزکاکورٹ مارشل نہیں ہوسکتا۔

سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں کہا کہ برطانیہ میں کورٹ مارشل فوجی نہیں بلکہ آزاد ججز کرتے ہیں، ایف بی علی کیس کے وقت آئین میں اختیارات کی تقسیم کا اصول نہیں تھا، پہلے تو ڈپٹی کمشنر اور تحصیلدار فوجداری ٹرائلز کرتے تھے، کہاگیا اگر ڈی سی فوجداری ٹرائل کرسکتا ہے تو کرنل صاحب بھی کرسکتے ہیں۔

سلمان اکرم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے مطابق پاکستان میں فوجی عدالتیں آزاد نہیں، رپورٹ میں حکومت کو فوجی تحویل میں موجود افراد کو ضمانت دینے کا کہا گیا۔

TAGGED:Featuredپاکستان میں فوجی عدالتیں آزاد نہیںسپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلسویلینز کاکورٹ مارشل بین الاقوامی تقاضوں کے بھی خلافسویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی؛ شاہراہ نورجہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ڈاکوؤں کا 300 وارداتوں کا اعتراف
Next Article مصطفیٰ کو اسی کی گاڑی میں بلوچستان لیجاکر جلایا: ملزم شیراز کا اعتراف
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کیلئے کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں…

February 7, 2023
پاکستانکاروبار

کراچی والو ہوشیار! کل بجلی 9 گھنٹے تک شٹ ڈاؤن رہے گی، کے ای کا اعلامیہ

کراچی (ویب ڈیسک): کے-الیکٹرک کی جانب سے 4 اگست (پیر) کو بن قاسم کلسٹر کے تحت آنے والے دھابیجی سب…

August 3, 2025
دنیاکاروبار

موسمیاتی شدت اور گمراہ کن انفارمیشن کسی عالمی بحران کی وجہ بن سکتے ہیں: عالمی اقتصادی فورم

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی اقتصادی فورم کی گلوبل رسک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی شدت اور گمراہ کن…

January 12, 2024
پاکستانکھیل

پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے، بھارت بھی ٹیم بھیجے: احسن اقبال

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے کہ بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اپنی ٹیم…

April 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?