Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ایس ایل 8آڈٹ پیرا کا جائزہ: پی اے سی نے محسن نقوی کو طلب کرلیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پی ایس ایل 8آڈٹ پیرا کا جائزہ: پی اے سی نے محسن نقوی کو طلب کرلیا
کھیل

پی ایس ایل 8آڈٹ پیرا کا جائزہ: پی اے سی نے محسن نقوی کو طلب کرلیا

Published March 19, 2025
Tags: Featured پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پی اے سی پی ایس ایل 8 آڈٹ پیرا کا جائزہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی طلب
Share
SHARE

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آئندہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو طلب کر لیا۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل 8 کیلئے تقریبا 2 ارب رقم کی تقسیم نہ ہونے سے متعلق آڈٹ پیرا کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے بریفنگ دی کہ پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان یہ رقم تقسیم نہیں کی گئی۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ کیا چیئرمین پی سی بی کو آج کمیٹی میں نہیں ہونا چاہئیے تھا، سیکریٹری کابینہ نے کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے واقعات کی وجہ سے ان کا آنا ممکن نہیں تھا۔

ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے وزیر داخلہ بیرون ملک ہیں یہاں نہیں ہیں، ایسے حالات میں وہ وزیر داخلہ کا رول بھی ادا نہیں کر رہے، نگران سیٹ اپ میں غیر قانونی طور پی سی بی کو کابینہ کے ما تحت کیا گیا۔

سیکریٹری کابینہ نے کہا کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ وزیر داخلہ ملک میں ہیں باہر نہیں ہیں۔

سید نوید قمر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے بغیر ہم نے آڈٹ پیرا نہیں سن سکتے، جب کہ سنیٹر فوزیہ ارشد بولیں کہ آپ چیرمین پی سی بی کو طلب کریں، اس پر چیرمین پی اے سی نے کہا کہ آپ چاہتی ہیں میں باقی عمر جیل میں گزاروں؟

سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ پریولیج موشن کے علاوہ آپ کے پاس بھی بہت سے اختیارات ہیں، اگر ایک بار بندہ بلانے پر نہ آئے تو آپ نوٹس بھیج سکتے ہیں، آپ سول جج کے اختیارات کے تحت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر سکتے ہیں۔

پی اے سی نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو طلب کر لیا۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں سنا ہے کہ 29 ارب کا خرچہ ہوا اور آمدن ایک ارب کے لگ بھگ ہوئی۔

چیف فنانس افسر پی سی بی نے کہا کہ یہ بات درست نہیں، یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی کا تھا، آئی سی سی کا چیمپئینز ٹرافی کا بجٹ 7کروڑ ڈالر تھا۔

ارکان پی اے سی نے سوال اٹھایا کہ وہ پیسہ کس کا تھا جو اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش پر لگا، پی اے سی نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

TAGGED:Featuredپبلک اکاؤنٹس کمیٹی پی اے سیپی ایس ایل 8 آڈٹ پیرا کا جائزہپی سی بی چیئرمین محسن نقوی طلب
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سندھ میں خسرہ پھیل گیا:دو ماہ میں17 بچے انتقال کرگئے
Next Article دریائےسندھ پرنئے کینالوں،کارپوریٹ فارمنگ،ارسا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف سندھ میں مسلسل احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور مظاہرے جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

مہاراشٹرا کے وزیر کی سائنس: مچھلی کھاؤ ، ایشوریا رائے جیسے بن جاؤ

مہاراشٹرا (شوبز ڈیسک): بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر برائے قبائلی امورجات وجے کمار گاوت نے نوجوانوں کو مچھلی کھانے کی…

August 25, 2023
پاکستان

ثاقب نثار سیاسی دکان چمکانےکیلئے عدالت لگاتے تھے: شہباز شریف

راولپنڈی (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہےکہ ثاقب نثارغریب کو…

April 18, 2023
پاکستانکاروبار

سعودی عرب پاکستان میں 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سعودی عرب نے پاکستان میں 24 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔وزیر مملکت مصدق…

August 4, 2023
پاکستان

ڈیجیٹل مردم شماری سندھ دشمن اور سازشی عمل ہے؛ ڈاکٹر قادر مگسی

حیدرآباد (ویب ڈیسک):سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کو سندھ دشمن اور سازشی مردم…

March 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?