Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ایک اجتماعی المیہ ہے؛ حافظ نعیم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ایک اجتماعی المیہ ہے؛ حافظ نعیم
پاکستان

پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، ایک اجتماعی المیہ ہے؛ حافظ نعیم

Published July 30, 2025
Tags: Featured ایک سرکاری اسکول بھی ایسا نہیں جو معیاری تعلیم دے پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر تعلیم حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن سندھ میں 1 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی جیسے ملک کے سب سے بڑے شہر میں ایک سرکاری اسکول بھی ایسا نہیں جو معیاری تعلیم دے رہا ہو، سندھ حکومت کا 631 ارب روپے کا تعلیمی بجٹ کا بڑا حصہ کرپشن اور نا اہلی کی نذر ہو جاتا ہے، تعلیم حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے جسے وہ پوری نہیں کر رہی ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ اور سندھ میں 1 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر اور تعلیم سے محروم ہیں جو ایک اجتماعی المیہ ہے، جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام ِ تعلیم لانا چاہتی ہے جس میں یکساں نصاب اور ایک معیار غریب اور امیر کے لیے تعلیمی تفریق نہ ہو اور تعلیم کی تجارت ختم ہو، ہم تعلیم کے میدان میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے سر گرم عمل ہیں۔

بہادر یار جنگ اسکول صرف ایک عمارت نہیں نظریے کا نام ہے، اس نظریے اور چراغ سے پورے ملک کو روشن کرنا چاہتے ہیں، گلبرگ ٹاؤن کی پوری ٹیم قابل مبارکباد اور لائحق تحسین ہے جس نے اس اسکول کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کر کے بڑی تعلیمی خدمت کی ہے، گلبرگ ٹاؤن کو ہدف دیتا ہوں کہ ایک سال میں اپنے ٹاؤن میں آنے والے 17اسکولوں کو بھی اسی طرح اپ گریڈ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم سی گلبرگ کے تحت فیڈرل بی ایریا بلاک 11میں بہادر یار جنگ اسکول کی تعمیر ِ نو و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئر مین نصرت اللہ، یوسی چیئر مین فاروق نعمت اللہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ تقریب میں جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران، منتخب بلدیاتی نمائندوں، اسکول کے اساتذہ، طلبہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، حافظ نعیم الرحمن کو گلدستہ پیش کیا گیا، قبل ازیں حافظ نعیم الرحمن نے فیتہ کاٹ کر اور تختی کی نقاب کشائی کر کے اسکول کا باقاعدہ افتتاح کیا اور جماعت اسلامی کی ”آؤ کراچی سر سبز بنائیں، شجر کاری مہم ”کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔
حافظ نعیم الرحمن نے اسکول کا دورہ کیا والدین اور اساتذہ سے ملاقاتیں کیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، ٹاؤنز و یوسیز کو ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز بھی نہیں دیے جارہے لیکن جماعت اسلامی صرف اختیارات کے حصول کے لیے ہی جدوجہد نہیں بلکہ عملاً عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

گلبرگ ٹاؤن کے ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے پارکس، جِمز، ڈرین ہارویسٹنگ، صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبہ جات میں عملی کردار ادا کیا۔

جماعت اسلامی اس شہر اور ملک کے عوام حقوق سے دست بردار نہیں ہوگی، ہم ہر میدان میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ہم نوجوانوں کو منشیات اور اسٹریٹ کرائم جیسے خطرناک رجحانات سے بچا کر انہیں تعلیم، تربیت اور شعور دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

ہم ایسے معیاری تعلیمی ادارے قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں غریب اور متوسط طبقے کا بچہ بھی فخر کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرے۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ تعلیم کو ترجیح دی ہے کیونکہ تعلیم ہی ایک قوم کو بناتی ہے اور نئی نسل کو شعور دیتی ہے۔ بدقسمتی سے نجی تعلیمی ادارے موجود ہیں، مگر فیسوں میں اضافے کی وجہ سے تعلیم چند امیروں تک محدود ہو گئی ہے۔

ماضی میں پاکستان کے سرکاری اسکولوں سے معیاری تعلیم دی جاتی تھی اور بڑی بڑی شخصیات انہی اداروں سے فارغ التحصیل ہوئیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ جماعت اسلامی نے حاصل کیے تھے، مگر پیپلز پارٹی نے دھاندلی، چھینا جھپٹی اور طاقت کے ذریعے کراچی پر اپنا میئر مسلط کیا۔ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا مار کر جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، عوامی حقوق کی جنگ جاری رہے گی۔

TAGGED:Featuredایک سرکاری اسکول بھی ایسا نہیں جو معیاری تعلیم دےپاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہرتعلیم حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہےجماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمنسندھ میں 1 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: 47 سالہ سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ، نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Next Article روس کے مشرقی ساحل کے قریب 8.8 شدت کا خطرناک زلزلہ،سونامی کی وارننگ جاری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

13 سالہ لڑکےکا گینیز ورلڈ ریکارڈ : کم وقت میں لیگو سے دنیا کا نقشہ

اگسٹا: امریکا کے ایک 13 سالہ لڑکے نے کم وقت میں لیگو سے دنیا کا نقشہ بنانے کا گینیز ورلڈ…

January 19, 2023
پاکستان

کندھ کوٹ: قبیلائی تنازعے میںIBA کے پروفیسر اجمل ساوند قتل

کندھ کوٹ(نجات نیوز): قبائلی تکرار نے سندھ سے ایک قابل پروفیسر چھین لیا . اطلاعات ہیں کہ آئی بی اے…

April 6, 2023
پاکستان

عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد خاتمہ ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

(ویب ڈیسک):‌ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت…

June 14, 2024
پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ:مزید 5 نئے معاونین کا اضافہ،ارکان کی تعداد 83 ہوگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کے 5 نئے معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری…

February 8, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?