Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: غزہ جنگ بندی: تل ابیب میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > غزہ جنگ بندی: تل ابیب میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی
دنیا

غزہ جنگ بندی: تل ابیب میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی

Published August 10, 2025
Tags: Featured اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی تقریباً ایک لاکھ افراد کی احتجاج میں شرکت تل ابیب میں ہفتے کے روز غزہ میں جنگ کو مزید وسعت دینے کے منصوبے کے خلاف احتجاج ہزاروں افراد
Share
SHARE

تل ابیب (ویب ڈیسک): تل ابیب میں ہفتے کے روز ہزاروں افراد نے اسرائیلی حکومت کے غزہ میں جنگ کو مزید وسعت دینے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور غزہ میں موجود یرغمالیوں کی تصاویر بھی اٹھائے ہوئے تھے، جن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق شرکا کی تعداد لاکھوں میں تھی، جب کہ یرغمالیوں کے لواحقین کے گروپ کا دعویٰ ہے کہ تقریباً ایک لاکھ افراد نے احتجاج میں شرکت کی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر فوجی قبضے کی تجویز کی سکیورٹی کابینہ سے منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے غزہ میں جنگ کے نیتین یاہو کے منصوبوں پر حکومت گرانے کی دھمکی دی ہے۔

مظاہرین نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو خبردار کیا کہ اگر غزہ پر حملے کے دوران یرغمالیوں کو نقصان پہنچا تو وہ ہر جگہ ان کا احتساب کریں گے۔

یہ احتجاج ایک دن بعد سامنے آیا جب اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ سٹی پر قبضے کے لیے بڑے فوجی آپریشن کی منظوری دی، جس پر مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید ہوئی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر کہا کہ “ہم غزہ پر قبضہ نہیں کر رہے، ہم غزہ کو حماس سے آزاد کرا رہے ہیں”۔ تاہم فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اس منصوبے کو “نیا جرم” قرار دیتے ہوئے فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں حماس کے قبضے کے دوران 251 میں سے 49 یرغمالی اب بھی موجود ہیں، جن میں سے 27 کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر فوجی قبضے کی تجویز کی سکیورٹی کابینہ سے منظوری کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے غزہ میں جنگ کے نیتین یاہو کے منصوبوں پر حکومت گرانے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی کان پبلک براڈ کاسٹر کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ کی حکومت گرانے اور نئے انتخابات کی دھمکی دی ہے، وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے جمعرات کو سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں یہ دھمکی دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا میرے نقطہ نظر سے ہم سب کچھ روک کر لوگوں کو فیصلے کا اختیار دے سکتے ہیں۔اسرائیلی وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ کا کہنا تھا یقین نہیں ہے کہ وزیراعظم اسرائیلی فوج کو فیصلہ کن فتح کی طرف لے جا سکتے ہیں، ایسا لگتا ہے نیتن یاہو اسرائیلی فوج کو فیصلہ کن فتح کی طرف لے جانا ہی نہیں چاہتے۔

TAGGED:Featuredاسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دیدیتقریباً ایک لاکھ افراد کی احتجاج میں شرکتتل ابیب میں ہفتے کے روزغزہ میں جنگ کو مزید وسعت دینے کے منصوبے کے خلاف احتجاجہزاروں افراد
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article چین میں چکن گونیا تیزی سے پھیلنے لگا، ایک ماہ میں 8 ہزار کیسز رپورٹ
Next Article نوشہرو فیروز: سول اسپتال کے سولر پلانٹ میں آتشزدگی، 108 پلیٹیں جل گئیں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 70 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے اقتصادی جائزے اور اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کی…

January 12, 2024
پاکستان

انتخابات التوا کیس:عدالت ہی الیکشن کی تاریخ آگےبڑھا سکتی ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست…

April 3, 2023
پاکستان

سنی اتحاد کونسل نے پارلیمانی کمیٹی برائے چیف جسٹس تقرری میں شرکت سے انکار کردیا

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: چار رکنی کمیٹی کے سنی اتحاد کونسل سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور سنی اتحاد کونسل…

October 22, 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ فلمیں بالکل پسند نہیں، دیکھنا چھوڑ دی ہیں؛ نصیرالدین شاہ

ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارت کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلموں نے اپنی بیکار کہانی…

February 19, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?