Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ماڈل رباب مسعود کو مردوں کے بیٹھنے کے انداز پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > ماڈل رباب مسعود کو مردوں کے بیٹھنے کے انداز پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا
انٹرٹینمنٹ

ماڈل رباب مسعود کو مردوں کے بیٹھنے کے انداز پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا

Published August 15, 2025
Tags: Featured سابقہ ماڈل رباب مسعود فیشن انڈسٹری پر راج مردوں کے بیٹھنے کے انداز پر تنقید ہم کیوں چلیں اُس راہ
Share
SHARE

کراچی (شوبز ڈیسک): پاکستان کی سابقہ ماڈل رباب مسعود کو مردوں کے بیٹھنے کے انداز پر تنقید کرنا اور مشورہ دینا گلے پڑگیا۔رباب مسعود اپنی خوبصورتی اور صلاحیت کی بدولت ایک وقت میں فیشن انڈسٹری پر راج کرتی تھیں۔ وہ بے شمار فیشن شوز، ٹی وی کمرشلز اور میوزک ویڈیوز کا حصہ رہ چکی ہیں۔ ان کی سب سے مقبول ٹیلی وژن جھلک جنید جمشید کے گانے ’’ہم کیوں چلیں اُس راہ‘‘ پر میں تھی۔ حال ہی میں رباب مسعود نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔ شو میں انہوں نے مردوں کو بیٹھنے کے آداب کے بارے میں مشورہ دیا، مگر یہ مشورہ ان کے اپنے لباس اور بیٹھنے کے انداز کی وجہ سے الٹا پڑگیا۔

اس موضوع پر بات کرتے ہوئے رباب مسعود نے کہا ’’جب مرد بیٹھتے ہیں تو چاہے وہ کتنے ہی تعلیم یافتہ، خوشحال یا پڑھے لکھے کیوں نہ ہوں، اکثر غلط انداز میں بیٹھتے ہیں۔ ایک ٹانگ کو دوسری پر رکھ لیتے ہیں اور پاؤں عام طور پر کسی دوسرے شخص کے چہرے کی طرف ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ پاؤں کو ہلاتے بھی رہتے ہیں، جو کہ انتہائی بے ادبی ہے۔ بھلا آپ ایسے کیسے بیٹھ سکتے ہیں؟ یہ دوسرے شخص کی توہین ہے۔‘‘

رباب مسعود نے اگرچہ اچھا مشورہ دیا، مگر ان کا یہ مشورہ ان کے اپنے لباس اور بیٹھنے کے انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگیا۔ وہ شو میں تنگ جینز اور گھٹنوں سے اوپر تک کی شارٹ شرٹ پہنے ہوئے تھیں اور خود بھی اسی کراس لیگ انداز میں بیٹھی تھیں۔

ایک صارف نے لکھا ’’کراس لیگ پوزیشن کسی بھی حال میں مہذب نہیں لگتی۔‘‘ دوسرے صارف نے کہا ’’جو دوسروں کو آداب سکھا رہی ہیں، خود ہی انتہائی غلط انداز میں بیٹھی ہیں اور کھلا لباس پہنے ہوئے ہیں۔‘‘

اور صارف کا تبصرہ تھا ’’خود میں تو کوئی بات درست نہیں، لیکن مردوں کے معاملے میں ہر بات خاص چاہیے… سستی فیمنسٹ۔‘‘

TAGGED:Featuredسابقہ ماڈل رباب مسعودفیشن انڈسٹری پر راجمردوں کے بیٹھنے کے انداز پر تنقیدہم کیوں چلیں اُس راہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان کرکٹ ٹیم کا کورٹ مارشل کیا جائے؛ باسط علی
Next Article عمران خان سمیت کئی رہنماؤں کو جیل میں ڈال رکھا ہے، مگر ریاست چلانے والو! وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا؛ گنڈاپور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم کا پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا قوی امکان

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان ہاکی ٹیم کا پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پرو ہاکی…

August 3, 2025
انٹرٹینمنٹ

شردھا کپور کا ہریتھک روشن کے گھر منتقل ہونے کا فیصلہ

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی نئی بلاک بسٹر فلم ‘استری 2′ کی ہیروئن شردھا کپور بہت جلد سُپر اسٹار…

August 28, 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ کا جاپانی زبان میں ٹریلر جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ کرن راؤ نے جاپانی زبان میں ٹریلر کے ساتھ اپنی سُپر ہٹ…

September 4, 2024
پاکستان

سیلاب متاثرین کےلیے 20 لاکھ گھرتعمیرکریں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (نجات نیوز): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھروں کی تعمیرکا…

January 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?