Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ٹرمپ پیوٹن ملاقات؛ روس یوکرین جنگ بندی نہ ہوسکی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > ٹرمپ پیوٹن ملاقات؛ روس یوکرین جنگ بندی نہ ہوسکی
دنیا

ٹرمپ پیوٹن ملاقات؛ روس یوکرین جنگ بندی نہ ہوسکی

Published August 16, 2025
Tags: Featured الاسکا کے فوجی ایئربیس جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات ون آن ون ملاقات یوکرین جنگ پر کسی قسم کا معاہدہ نہ ہوسکا
Share
SHARE

الاسکا (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات میں یوکرین جنگ پر کسی قسم کا معاہدہ نہ ہوسکا، الاسکا کے فوجی ایئربیس جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ہونے والی اہم ملاقات چار گھنٹے تک جاری رہی، دونوں رہنماؤں نے بات چیت کو انتہائی تعمیری قرار دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سُرخ قالین پر صدر پیوٹن کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اپنی لیموزین میں ساتھ لے کر ملاقات کے مقام پہنچے، اس دوران مترجم موجود نہ تھا تاہم صدر پیوٹن اچھی انگلش بول لیتے ہیں اس لیے دونوں رہنماؤں میں کسی حد تک ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، باضابطہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے، بات چیت میں یوکرین جنگ بندی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور ایک دوسری ملاقات کی ضرورت پر زور دیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی صدر نے مذاکرات کو تعمیری اور باہمی احترام پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی صورتحال ایک سانحہ ہے اور روس یوکرینی عوام کو بھائیوں کی طرح سمجھتا ہے، دیرپا امن کے لیے تنازعہ کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ ناگزیر ہے اور روس اس مقصد کے لیے کام کرنے پر تیار ہے، اگر 2022ء میں ٹرمپ صدر ہوتے تو یوکرین میں جنگ شروع نہ ہوتی، امید ہے ٹرمپ کے ساتھ اتفاق رائے سے امن کی راہ ہموار ہوسکے گی، یورپی ممالک کسی پیش رفت میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ملاقات انتہائی تعمیری رہی اور کئی نکات پر اتفاق رائے بھی ہوگیا تاہم جنگ بندی پر فوری اتفاق نہیں ہوسکا لیکن اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ مستقبل میں روس سے سمجھوتہ ہو جائے گا، جلد یوکرینی صدر زیلنسکی اور نیٹو رہنماؤں سے بات کریں گے‘، صدر پیوٹن نے صدر ٹرمپ کو ماسکو میں اگلی ملاقات کی دعوت دی جسے ٹرمپ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تجویز دلچسپ ہے اور اس پر غور کیا جائے گا‘۔

TAGGED:Featuredالاسکا کے فوجی ایئربیس جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسنڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقاتون آن ون ملاقاتیوکرین جنگ پر کسی قسم کا معاہدہ نہ ہوسکا
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بلوچستان: سریاب میں مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت غیر
Next Article کراچی: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے میٹرک کے نتائج پر سوالات اٹھا دیے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم سے جہانگیرترین کی ملاقات، سرمایہ کار دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہبازشریف سے اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن جہانگیرترین نے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے…

July 1, 2024
دنیا

امریکہ: مذہبی آزادی کمیشن کابھارت وپاکستان کو بلیک لسٹ کرنیکامطالبہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا…

May 2, 2023
پاکستانکاروبار

کراچی: فیلڈ مینٹیننس کے نام پر پھر گیس سپلائی معطل کرنے کا عندیہ

کراچی (ویب ڈیسک): گیس فیلڈ مینٹیننس کے باعث کراچی میں کل سے 27 اگست تک گیس سپلائی متاثر ہونے کا…

August 11, 2023
دنیا

سعودیہ- کینیڈا کامعطل سفارتی تعلقات بحال کرنیکا فیصلہ

ریاض (ویب ڈیسک): سعودی عرب اور کینیڈا نے 2018 کے تنازع کے باعث معطل ہونے والے سفارتی تعلقات کی مکمل…

May 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?