Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نالوں پر تجاوزات قائم ہیں جن کا آغاز فاروق ستار کے دور میں ہوا، میئر کراچی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > نالوں پر تجاوزات قائم ہیں جن کا آغاز فاروق ستار کے دور میں ہوا، میئر کراچی
پاکستانتازہ ترین

نالوں پر تجاوزات قائم ہیں جن کا آغاز فاروق ستار کے دور میں ہوا، میئر کراچی

Published August 22, 2025
Tags: تجاوزات کا آغاز فاروق ستار کے دور میں ہوا مگر کراچی میں 235 ملی میٹر بارش ہوئی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نالوں پر تجاوزات قائم ہیں نالوں کی گنجائش 40 میٹر ہے
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نالوں کی گنجائش 40 میٹر ہے مگر کراچی میں 235 ملی میٹر بارش ہوئی، بہت سے نالوں پر تجاوزات قائم ہیں جن کا آغاز فاروق ستار کے دور میں ہوا، ٹاؤن چیئرمینز ذہن سے نکال دیں وہ اب جماعتی نہیں ٹاؤنز کے افسران ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے نالوں کی گنجائش 40 ملی میٹر ہے مگر کراچی میں توقع سے کہیں زیادہ بارش ہوئی، ہم نالے صاف کرچکے تھے، نالوں سے 30 لاکھ 24 ہزار کیوبک فٹ کچرا نکال کر لینڈ فل سائٹ پہنچایا، اورنگی نالہ صاف نہ ہوتا تو کیا ضلع غربی کلیئر ہوتا؟

ان کا کہنا تھا کہ بارش تین روز تک جاری رہی اگلا اسپیل آنے والا ہے، کے ایم سی کے ماتحت 106 سڑکیں ہیں، کہیں کہا گیا چند منٹوں کی بارش ہوئی، ہم نے کراچی کے تمام 14 انڈر پاسز کھول دیے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ بارشوں کے بعد کی صورتحال پر منفی تبصرہ کیا گیا، نیویارک، دبئی، ہیوسٹن میں بارش ہو تو کیا پانی نہیں آیا؟ کیا ممبئی میں بارشیں نہیں ہوئیں؟ کیا وہاں معمولات زندگی متاثر نہیں ہوئے؟ مگر ہمارے یہاں متعصب ہوجاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہے۔

میئر نے کہا کہ شاہراہ بھٹو بنائی تو پروپیگنڈا شروع ہوگیا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں کوئی سفر نہ کرے، دوسرا فیز شروع کرنے لگے تو کہا گیا کہ ڈاکو آرہے ہیں نہیں جاؤ، پھر پروپیگنڈا ہوا کہ شاہراہ بھٹو بیٹھ گئی ہے ٹوٹ گئی ہے جس پر ہم نے کل سفر کیا مجھے اس میں کوئی ہچکولے کھاتا ہوا سفر نظر نہیں آیا اور کالا بورڈ تک گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ممبئی ڈوبا ہوا ہے، کے پی کے حالات سب کے سامنے ہیں مگر یہاں بارش ہوتے ہی سارے میڈیا پر کراچی کی خبریں شروع ہوگئیں، جب سب کلیئر ہوگیا تو میڈیا نے کیوں نہیں دکھایا؟ سندھ حکومت جماعت اسلامی کے ٹاؤنز کو ماہانہ ایک ارب روپے فنڈ دیتی ہے، اسٹار گیٹ پر پانی اس لیے آتا ہے کہ ایئرپورٹ کی رن وے کلیئر ہوتی ہے سارا پانی وہاں آتا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ کہا گیا کہ سڑکوں سے عملہ غائب ہے، اگر عملہ نہیں ہو، انتظامیہ نہیں ہو اور نالے صاف نہ ہوں تو ہمیں ضرور کہا جائے، کیا بھول گئے جب ناگن چورنگی، کے ڈی اے اور حیدری مارکیٹ ڈوب جاتی تھی مگر اب نہیں ڈوبی، یوسف گوٹھ تباہ ہوگیا تھا بلاول نے نیا نالا بنایا وہ نالہ چل رہا ہے اور اس بار یوسف گوٹھ نہیں ڈوبا، یہ کسی کو نظر نہیں آرہا؟

انہوں نے کہا کہ صحافی کہتے ہیں نالے چوڑے کردیں، جہاں گنجائش ہے وہاں چوڑے کردیے مگر ٹاور اور اولڈ ایریاز میں نالے چوڑے کرنے کی گنجائش نہیں ہے جب کہ نالوں پر تجاوزات بھی قائم ہیں، ان تجاوزات کی منظوری سب سے پہلی بار فاروق ستار کے دور میں ہوئی، اب یہ لوگ سوٹ پہن کر کہتے ہیں کہ کراچی کو آفت زدہ قرار دے دو، میں گورنر کو نہیں کہتا اس وقت گورنر ان کے ساتھ نہیں تھے۔

میئر کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کرنے اور باتیں کرنے سے معاملات حل نہیں ہوتے، جہانگیر روڈ پر نالے سے پتھر اور رضائی نکلی، ہمیں کچرا ہی نہیں سازشی عناصر کا بھی سامنا ہے، ہمیں نیچا دکھانے کی بار بار کوشش کی جارہی ہے، میری سیاسی جماعت کے بغض میں پورے شہر کو نیچا دکھایا جارہا ہے، پیر سے دوبارہ بارش ہے میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ باتوں سے مسائل حل نہیں ہوتے آئیں مل کر کام کریں، عوام کی ذمہ داری مجھ پر ہے میں اختیارات نہ ہونے کا بہانہ نہیں کروں گا۔

انہوں ںے کہا کہ ایک جملہ ہے ہر ٹاؤن یہ کہتا ہے کہ میرا اختیار نہیں ہے فنڈ نہیں ہے، میں ٹاؤنز کو پیشکش کرتا ہوں ساتھ بیٹھیں، ٹاؤنز میرے ساتھ مل کر کام کریں، ٹاؤنز چیئرمین کو اپنے ذہن سے جماعت اسلامی کو نکالنا ہوگا وہ اب جماعتی نہیں ہیں وہ اب ٹاؤنز چیئرمین ہیں۔

TAGGED:تجاوزات کا آغاز فاروق ستار کے دور میں ہوامگر کراچی میں 235 ملی میٹر بارش ہوئیمیئر کراچی مرتضیٰ وہابنالوں پر تجاوزات قائم ہیںنالوں کی گنجائش 40 میٹر ہے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکی عوام کی اکثریت کی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت؛ اپسوس کی سروے رپورٹ
Next Article تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن: وفاقی محکموں میں 376 ٹریلین روپے کی خردبرد ؛ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، دو اہلکارشہید

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے…

January 19, 2023
پاکستانتازہ ترین

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ دباؤ سےپیچھے ہٹ جاؤں گا، عمران خان

لاہور (ویب ڈیسک): پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جو لوگ یہ دباؤ برداشت کر گئے، اپنی…

May 18, 2023
پاکستانتازہ ترین

“بلی سو چوہے کھاکر حج کو چلی”: پیپلز پارٹی مہنگائی اور بھاری بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کریگی

لاہور (ویب ڈیسک): پیپلزپارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے مہنگائی اور بجلی…

August 29, 2023
پاکستانکاروبار

ملک 63 ہزار 868 ارب روپےکا مقروض؛ اسٹیٹ بینک

کراچی (ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح…

February 16, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?