Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: خیبر پختونخوا: سونے کے بلاکس کی نیلامی میں کھربوں کی کرپشن بے نقاب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > خیبر پختونخوا: سونے کے بلاکس کی نیلامی میں کھربوں کی کرپشن بے نقاب
پاکستانکاروبار

خیبر پختونخوا: سونے کے بلاکس کی نیلامی میں کھربوں کی کرپشن بے نقاب

Published August 25, 2025
Tags: Featured بے ضابطگیوں کا انکشاف خیبر پختونخوا میں پلاسَر گولڈ کی نیلامی دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے سونے کے بلاکس کی نیلامی صوبے کو کھربوں کا نقصان
Share
SHARE

پشاور (ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا میں پلاسَر گولڈ کی نیلامی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہو ا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب نے دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے سونے کے بلاکس کی نیلامی کے لیے متعین کردہ کم سے کم قیمت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلامی سے صوبے کو کھربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔نیب کے مطابق سونے کے بلاکس کی ریزرو پرائس جان بوجھ کر غلط تعین کی گئی اور نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس ان جیالوجی (این سی ای جی ) پشاور کی 2015 کی اسٹڈی کو نظرانداز کیا گیا جس میں فی ٹن 0.21 سے 44.15 گرام تک سونے کے ذخائر کی نشاندہی کی گئی تھی جب کہ محکمے نے کے پی آکشن رولز 2022 پر عمل کرنے کی بجائے مخصوص بولی دہندگان کو فائدہ پہنچانے کے لیے دخل کیا۔

نیب نے سونے کی تلاش کے دوران آپریشنز میں ہوشربا بے ضابطگیاں بھی بے نقاب کی ہیں۔

صوبائی حکومت کی سرکاری دستاویزات کے مطابق نیب کا مؤقف ہے کہ لیز ہولڈرز کھلم کھلا سب لیٹنگ کر رہے ہیں اور فی ایکسکیویٹر ہفتہ وار 5 سے 7 لاکھ روپے تک وصول کر رہے ہیں، ان کی ہفتہ وار آمدن کا تخمینہ 75 کروڑ سے ایک ارب کے لگ بھگ ہے جو کھربوں روپے بنتا ہے جبکہ حکومت کو محض معمولی رقم مل رہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےایک ایک بڑی اردو اخبار کو بتایا کہ ان کی حکومت نے پلاسَر گولڈ کے بلاکس زیادہ قیمت پر نیلام کیے، اس سے قبل نیلامی میں ایک بلاک کی قیمت 65 کروڑ روپے تک پہنچی تھی جب کہ ان کی حکومت نے کم از کم قیمت ایک ارب دس کروڑ روپے مقرر کی اور چاروں بلاکس تقریباً 4.6 ارب روپے میں دس سال کے لئے فروخت ہوئے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق کا گزشتہ 20 سالوں سے کوئی نیلامی نہیں ہوئی اور لوگ غیر قانونی طور پر سونا نکالتے رہے جب کہ یہ منصوبہ دو سے تین بار مشتہر ہوا لیکن بولیاں کم آئیں، ہماری حکومت نے زیادہ نرخ پر اسے نیلام کیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ 2023 میں شروع ہونے والی اسٹڈی کیوں روکی گئی اور کس نے روکی؟ انہوں نے کہا کہ جب نیلامی ہوئی تو نیب کو خط بھی لکھا گیا اور اس کا ایک افسر بھی موجود تھا، تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے جب کہ غیر قانونی مائننگ روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

TAGGED:Featuredبے ضابطگیوں کا انکشافخیبر پختونخوا میں پلاسَر گولڈ کی نیلامیدریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارےسونے کے بلاکس کی نیلامیصوبے کو کھربوں کا نقصان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آسٹریلیامیں‌لاکھوں شہری فلسطینیوں‌کے حق میں‌سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیل پر پابندی کا مطالبہ
Next Article عمران خان کا پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت، 100 فیصدعمل ہوگا؛ بیریسٹر گوہر
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

عمران خان کی ویڈیولنک حاضری، 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین تحریک انصاف کی 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کے کیس میں عدالت نے ویڈیو لنک کے…

April 13, 2023
پاکستان

کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین، خواتین اور صحافیوں پر تشدد؛ ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار معطل

کراچی (ویب ڈیسک): پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والوں پر تشدد کے بعد ایس ایچ او سمیت 8 پولیس…

October 14, 2024
پاکستانتازہ ترین

رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا پولیس کیمپ اور وین پر راکٹوں سےحملہ، 5 اہلکار زخمی

رحیم یار خان (ویب ڈیسک):کچے کے علاقے میں اندھڑ گینگ کے ڈاکوؤں نے پولیس کیمپ اور پولیس وین پر حملہ…

October 10, 2023
پاکستانتازہ ترین

اے پی سی کی تاریخ تبدیل، 7 فروری کے بجائے اب 9 فروری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اہم قومی مسائل پر 7 فروری کو طلب کی گئی…

February 6, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?