Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد کیساتھ موجودگی پرشمع جونیجو کا تفصیلی بیان سامنے آگیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد کیساتھ موجودگی پرشمع جونیجو کا تفصیلی بیان سامنے آگیا
پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستانی وفد کیساتھ موجودگی پرشمع جونیجو کا تفصیلی بیان سامنے آگیا

Published September 28, 2025
Tags: Featured اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز کی ٹیم کے ساتھ موجود خاتون ایک ہی ہوٹل میں قیام کیا خاتون کا تفصیلی بیان شمع جونیجو مجھے وزیراعظم صاحب نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا وزیراعظم کے ایڈوائزر کے طور پر شریک تھیں
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ موجود خاتون شمع جونیجو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد وزارت خارجہ کو وضاحت دینی پڑی تھی کہ پاکستانی وفد میں متعلقہ خاتون شامل نہیں تھیں تاہم اب متعلقہ خاتون کا تفصیلی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی مشن میں وزیراعظم کے ایڈوائزر کے طور پر شریک تھیں۔شمع جونیجو نے لکھا میں پچھلے کئی مہینوں سے پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے کام کر رہی تھی، پاک بھارت جنگ کے دوران میرے پالیسی بریفس، ایڈوائس اور پوائنٹس، سب کچھ ریکارڈ کا حصہ اور محفوظ ہیں۔

شمع جونیجو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ مجھے وزیراعظم صاحب نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور خود وفد کا حصہ بنایا، میرا نام باقاعدہ ایڈوائزر کے طور پر شامل کیا گیا اور میرا سکیورٹی پاس بھی اسی حوالے سے ایشو کیا گیا، میں نے اُن کی ٹیم کے ساتھ مل کے دن رات کام کیا اور میں نے اُن کے ساتھ سفر کیا۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ میں نے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک ہی ہوٹل میں قیام کیا، اُن کی بِل گیٹس جیسی اہم ترین سائیڈ لائین میٹنگس کا حصہ بنی جس کی فوٹیج ٹی وی پر بھی آئیں، کلائیمیٹ کانفرنس میں وزیراعظم صاحب کے پیچھے میں اور اسحاق ڈار صاحب ساتھ بیٹھے ہوئے تھے جن کی وزارت نے میرے بارے میں ٹوئٹ کیا ہے کہ میں وفد کا حصہ نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا اس کانفرنس کے بعد مجھے پروٹوکول ٹیم والے اے آئی کانفرنس میں لے گئے جہاں خواجہ آصف کے پیچھے بلال اور میں سارا وقت ناصرف ساتھ بیٹھے رہے بلکہ بلال نئی تقریر بھی لکھتے رہے، اس تقریر کے بعد ہم نے مل کے چائے پی، گاڑی کے انتظار میں 40 منٹ ساتھ بیٹھے، دوبارہ تصویریں لیں، اور ایک ہی کار میں تینوں ساتھ واپس ہوٹل بھی آئے، خواجہ صاحب کار میں پیچھے میرے ساتھ ہی بیٹھے تھے۔

شمع جونیجو نے یہ بھی لکھا کہ آخری دن وزیراعظم کی تقریر کے وقت بھی میں سب کے ساتھ اقوام متحدہ میں تھی جہاں خواجہ آصف میرے سامنے بیٹھے ہوئے تھے اور ہم سب نے مل کے وزیراعظم کے لئے تالیاں بجائیں۔

انہوں نے ایکس پر کہا وزیراعظم کی تاریخی تقریر صرف میری لکھی ہوئی نہیں تھی، ہم سب کے ٹیم ورک کا حصہ تھی، اور ہم سب کی محنت شامل تھی، میری واپسی کی فلائٹ بھی پہلے ہی طے تھی اور مجھے مشن پروٹوکول والے خود ائیرپورٹ تک ڈراپ کرنے آئے۔

ان کا کہنا ہے اب خواجہ صاحب ایسے بیان کیوں دے رہے ہیں اور کس ایجنڈے کے تحت اپنی حکومت کے ایک تاریخی دورے کو بدنام کر رہے ہیں، وہ وزیراعظم صاحب کو اُن سے پوچھنا چاہیے، کیونکہ اُن کی اتھارٹی چیلنج ہوئی ہے، میری نہیں!

TAGGED:Featuredاقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز کی ٹیم کے ساتھ موجود خاتونایک ہی ہوٹل میں قیام کیاخاتون کا تفصیلی بیانشمع جونیجومجھے وزیراعظم صاحب نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیاوزیراعظم کے ایڈوائزر کے طور پر شریک تھیں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article درآمدی آسائشوں پر سیلاب ٹیکس لگانے کی تیاری، آئی ایم ایف کامخالفت کا عندیہ
Next Article کراچی میں ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے SMS کے ذریعے فراڈ کی اطلاعات
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دنیا

افغان دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد جاں بحق ، 13 زخمی

کابل (ویب ڈیسک): افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔کابل پولیس کے ترجمان خالد…

September 3, 2024
ٹائیفائیڈ کیسز
تازہ ترینصحت

سندھ: گزشتہ 10 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے 2 لاکھ سے زائد کیسز

سندھ میں رواں سال باالخصوص گزشتہ 4 ماہ کے دوران ٹائیفائیڈ کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں…

December 17, 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

آسٹریلوی حکومت کیجانب سے یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پر پابندی

سڈنی (ٹیک ڈیسک): آسٹریلوی حکومت نے اپنی ’انڈر‑16 سوشل میڈیا پابندیوں‘ میں شامل پلیٹ فارمز میں اب یوٹیوب کو بھی…

August 3, 2025
دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

شمالی کوریا: جوہری صلاحیت کے حامل ہتھیاروں کی نمائش، روسی و چینی عہدیدار بھی شریک

شمالی کوریا (ویب ڈیسک): شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے شمالی کوریا کی فوجی پریڈ کی نگرانی کی…

July 28, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?