Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: افغانستان میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > تازہ ترین > افغانستان میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد
تازہ تریندنیا

افغانستان میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی عائد

Published December 21, 2022
Tags: Featured عالمی برادری کی تشویش وزیرہائر ایجوکیشن ندا محمد ندیم کے دستخط
Share
SHARE

افغان طالبان نے ملک میں خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت ہائر ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی جامعات کو جاری خط میں لکھا کہ غیرمعینہ مدت کے لیے لڑکیوں کی جامعات میں تعلیم پر پابندی ہوگی۔

وزیرہائر ایجوکیشن ندا محمد ندیم کے دستخط سے جاری خط میں کہا گیا کہ ’آپ سب کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ خواتین کی تعلیم پر تاحکم ثانی مذکورہ حکم پر عمل درآمد کیا جائے‘۔

وزارت کے ترجمان ضیااللہ ہاشمی نے اے ایف پی کو پیغام کے ذریعے مذکورہ حکم کی تصدیق کی اور خط بھی ٹوئٹ کیا۔

افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی سے عالمی برادری کی تشویش کو تقویت ملی ہے جبکہ طالبان حکومت کو تاحال کسی عالمی طاقت نے تسلیم نہیں کیا۔

امریکا سمیت غیرملکی حکومتیں پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ طالبان کو خواتین کی تعلیم پر اپنی پالیسی میں تبدیلی لانی ہوگی جو طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے قبل اس طرح کے اقدامات ضروری ہیں۔

طالبان کی حکومت پر مختلف قسم کی پابندیاں بھی عائد ہیں۔

افغانستان میں جامعات میں تعلیم حاصل کرنے پر پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب تین ماہ قبل ہی ہزاروں لڑکیوں اور خواتین نے ملک بھر میں داخلے کے امتحانات میں شرکت کی تھی۔

داخلے کے امتحانات میں شریک ہونے والی خواتین نے انجینئرنگ اور طب سمیت مستقبل میں دیگر شعبوں میں کیریئر بنانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

یاد رہے کہ طالبان نے گزشتہ برس اگست میں ملک کی حکومت سنبھالنے کے بعد جامعات پر نئی قوانین نافذ کر دیے تھے، جس میں خواتین اور مردوں کے کمرہ جماعت الگ کرنے اور لڑکیوں کے لیے خواتین اساتذہ یا بڑی عمر کے مرد اساتذہ کو پڑھانے کی اجازت شامل تھی۔

اس سے قبل لڑکیوں کی سیکنڈری اسکول تعلیم پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی، جس پر دنیا بھر میں تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور طالبان حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ بچیوں کی تعلیم بحال کی جائے۔

TAGGED:Featuredعالمی برادری کی تشویشوزیرہائر ایجوکیشن ندا محمد ندیم کے دستخط
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تاجروں کا 8 بجے کاروبار بند کرنے سے انکار
Next Article آصف زرداری اور نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ختم
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

سندھ کیساتھ ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر دھوکہ کیا گیاہے؛ ترقی پسند پارٹی کااحتجاج و مظاہروں کا اعلان

حیدرآباد (ویب ڈیسک): سندھ ترقی پسند پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ایس ٹی پی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی…

July 22, 2024
دنیا

ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع کیلئے یوکرین کو قصور وار قرار دیدیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا- روس مذاکرات کے بعد یوکرین تنازع کے لیے یوکرین کو ہی مورد…

February 19, 2025
پاکستان

کپتان کی2مزید وکٹیں گرگئیں:سنجے گنگوانی، کریم گبول نےپارٹی چھوڑدی

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے 2 ارکان سندھ اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کے…

May 17, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

آج شب کو چاند گرہن ہوگا، پاکستان میں‌بھی دیکھا جاسکے گا

کراچی (ٹیک ڈیسک): رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج شب کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاندگرہن…

October 28, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?