Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ہتک عزت کیس:عمران خان کی دفاع کے حق کے لیے دائر اپیل خارج
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ہتک عزت کیس:عمران خان کی دفاع کے حق کے لیے دائر اپیل خارج
پاکستان

ہتک عزت کیس:عمران خان کی دفاع کے حق کے لیے دائر اپیل خارج

Published December 29, 2022
Tags: اپیل پر سماعت اپیل خارج پانامہ کے معاملے حق دفاع عمران خان کی ہتک عزت
Share
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہتک عزت دعوے میں دفاع کا حق ختم کرنے کیخلاف اپیل خارج کر دی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شہباز شریف کے دعوے پر حق دفاع ختم کرنے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں کی۔

شہباز شریف کے وکیل مصطفیٰ رمدے کے دلائل کے بعد عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے مؤقف پیش کیا کہ 23 تاریخوں میں سے 10 ہماری طرف سے تھیں 7 مخالف فریق نے لیں۔

جسٹس عائشہ اے ملک نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپکو کیا چیز جواب دینے سے روک رہی تھی۔ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ سوالات غیر متعلقہ تھے جس وجہ سے جواب نہیں دیا۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ آپ یہ ہی لکھ کر دے دیتے کہ سوال متعلقہ نہیں ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر نے عدالت سے کہا کہ ہم نے یہی کہا تھا کہ سوال متعلقہ نہیں ہیں۔ جس پر جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے ایسا نہیں کیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے عمران خان کے وکیل سے کہا کہ آپ یہی لکھ دیتے کہ سوالات سکینڈ لائز ہیں۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ آپ کو بار بار جواب کا کہتی رہی۔ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ عدالت نے سوالات کے متعلقہ ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دیئے کہ آپ ٹرائل کورٹ کو آگاہ کرتے تو عدالت آگے چلتی۔

تین رکنی بینچ میں سے دو ججوں نے عمران خان کی اپیل خارج کر دی، اور سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

3 رکنی بینچ میں شامل جسٹس عائشہ اے ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا، جب کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین نے اپیل خارج کرنے کا فیصلہ دیا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ کے معاملے پر رشوت کی آفر کا الزام لگایا تھا، اور شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

جواب داخل نہ کرنے پر سیشن عدالت نے عمران خان کا حق دفاع ختم کر دیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کے فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے متعدد مواقع ملنے کے باوجود جواب جمع نہیں کرایا، ٹرائل کورٹ نے عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا درست فیصلہ دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں کوئی لاقانونیت ثابت نہیں ہوئی۔

فیصلے کے مطابق شہبازشریف نے پاناما لیکس میں رشوت کے الزام پر ہرجانے کا دعوی دائرکر رکھا ہے، شہبازشریف نے 3 فروری کو عمران خان کے تحریری جواب کے خلاف درخواست دی اور عمران خان نے 3 ماہ بعد مئی 2022 کو درخواست پر اعتراض عائد کیا۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے اکتوبر 2022 میں عمران خان کے اعتراضات کو مسترد کیا، ٹرائل کورٹ نے جواب جمع نہ کرانے پرعمران خان کا حق دفاع ختم کیا جو درست ہے۔

TAGGED:اپیل پر سماعتاپیل خارجپانامہ کے معاملےحق دفاععمران خان کی ہتک عزت
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article موسمیاتی تبدیلی:پاکستان کوآئندہ بدترین سیلاب کا سامنا ہے، اقوام متحدہ
Next Article کرپشن الزام میں آغا سراج درانی کی ہوگئی ضمانت ضبط
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

جامعہ کراچی:رہائشی کالونی میں ڈکیتی، پولیس و رینجرزنےناکام بنادی

کراچی (ویب ڈیسک): جامعہ کراچی کی رہائشی کالونی میں رینجرز اور پولیس نے پروفیسر کے گھر ڈکیتی کی واردات مشترکہ…

April 15, 2023
پاکستان

سندھ مارچ28واں دن: ایس یو پی پیدل لانگ مارچ کارواں ٹھٹھہ پہنچ گیا

سجاول-ٹھٹہ (ویب ڈیسک): سکھر سے ایس یو پی کا سندھ مارچ کارواں نےروشن علی بھرو، جگدیش آہوجا، امیر آزاد پنہور…

March 15, 2023
پاکستانکھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی:کھلاڑیوں میں‌کوآرڈینیشن کا فقدان تھا؛سینیئر منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر…

June 27, 2024
پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکو ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنےکے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائی کورٹ میں درخواست ٹوبہ…

December 19, 2022
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?