کراچی (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا. وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول و ڈیزل کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکم سے 15 جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 227.80 روپے فی لیٹربرقرار رہے گی۔
Govt of Pakistan has decided to keep the existing prices of petroleum products unchanged with effect from 1st January to 15th January 2023 to provide relief to the common man, despite increase in the prices of these products in the international markets! pic.twitter.com/KP2q6p2YPe
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) December 31, 2022
اسحاق ڈار نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 169 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔