کراچی (نجات نیوز): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھروں کی تعمیرکا اعلان کیا ہے.وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزرا اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ہمراہ شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصبوں کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے، ریڈ لائن بی آر ٹی اور گلستان جوہر میں جاری ترقیاتی منصبوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں پربریفنگ لی اورکام تیز کرنےکی ہدایت کی۔
میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ گھروں کی تعمیرکا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے، متاثرہ گھروں کی تعمیر کے لیے 300 ارب روپے لگیں گےجس میں ورلڈ بینک اور وفاقی حکومت بھی ہماری مدد کر رہی ہے۔
Karachi: Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah told media that his govt has got $2 bn projects approved by #WB for rehabilitation of flood-devastated people and areas….. pic.twitter.com/4qTPq5neoQ
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) January 1, 2023
وزیراعلیٰ نے جوہر چورنگی فلائی اوور 23 مارچ تک اور ریڈ لائن کا ایک حصہ 14 اگست تک مکمل کرنےکی تاریخ دے دی۔
ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں آپس میں ملتی ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔