Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیےکئی سو ارب مزید درکار ہیں: وزیراعظم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیےکئی سو ارب مزید درکار ہیں: وزیراعظم
پاکستان

سیلاب متاثرین کی بحالی کےلیےکئی سو ارب مزید درکار ہیں: وزیراعظم

Published January 4, 2023
Tags: Featured بلوچستان سیلاب متاثرین ضلع صحبت پور گھروں کے لیے معاوضہ
Share
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو گھروں کے لیے معاوضہ دینےکی بات ذہن میں آتی ہے تو راتوں کو نیند نہیں آتی، 10 لاکھ گھر پانی میں بہہ گئے ہیں، ان شاء اللہ ہم انہیں معاوضہ دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پورا صحبت پور ضلع پانی میں ڈوبا ہوا تھا، یہاں پانی اور خوراک پہنچانا آسان کام نہیں تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتنا بڑا سیلاب اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا، سندھ کا میدانی اور بلوچستان کا پہاڑی علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا، خوف آتا تھا کہ کس طرح ان متاثرین کی مدد کریں گے۔

شہباز شریف نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ جن حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی تھی، آئی ایم ایف سے معاہدہ ٹوٹ چکا تھا اور مہنگائی عروج پر تھی لیکن اس کے باوجود وفاق نے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ارب روپے خرچ کیے اور ابھی بھی سیلاب متاثرین کے لیے کئی سو ارب روپے درکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 جنوری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ جینیوا کی ڈونرز کانفرنس کی سربراہی کروں گا، اسی سلسلے میں برادر ممالک کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، ملائشیا کے وزیراعظم سے بھی کل گفتگو کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ہمیں خود ہمت پیدا کرنی ہوگی، سیلاب کے دنوں میں یہ علاقہ اور اسکول پانی میں ڈوبا ہوا تھا لیکن آج صحبت پور کا یہ علاقہ دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا اور یہ تمام چیزیں دیکھ کر مجھے پنجاب کے دانش اسکول یاد آگئے۔

وزیر اعظم نے پورے بلوچستان میں 12 دانش اسکول بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکول میں غریب اور یتیم بچوں کے لیے مفت تعلیم اور کھانا کا انتظام ہو گا، چیف سیکرٹری بلوچستان دانش اسکولوں کے لیے زمین ڈھونڈیں اور فوری سنگ بنیاد رکھیں۔

وزیراعظم نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ صحبت پور دانش اسکول میں ہاسٹل اور دیگر سہولتیں مکمل ہونے پر 23 مارچ کوافتتاح کریں گے، بلوچستان میں اعلان کردہ 12 دانش اسکولوں کے ساتھ کلینک بھی ہوں گے اور اسکولوں کو شمسی توانائی کے ساتھ چلایا جائے گا جبکہ اسکولوں میں ای لائبریری بھی ہو گی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے والدین سے درخواست کی کہ بچوں کو اسکول لائیں اور انہیں غیر حاضر نہ کریں، دانش اسکول کا مطالبہ پورا کر دیا ہے اور باقی مطالبات نوٹ کر لیے ہیں، ابھی بھی ہزاروں لاکھوں لوگ امدادکے منتظر ہیں، گھروں کامعاوضہ دینےکی بات ذہن میں آتی ہے تو رات کو نیند نہیں آتی، 10 لاکھ گھر پانی میں بہہ گئے ہیں، انشاء اللہ معاوضہ دیں گے۔

TAGGED:Featuredبلوچستانسیلاب متاثرینضلع صحبت پورگھروں کے لیے معاوضہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کا دورہ: سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس ہوگا
Next Article جماعت اسلامی-ایم کیو ایم ملاقات،بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ملکی اداروں کیخلاف فیٹف کو خط لکھنے والے افرادکو قانون کی گرفت میں لانےکا فیصلہ

(ویب ڈیسک):ملکی اداروں کے خلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کو خط لکھنے پر وفاقی حکومت نے جرائم پیشہ افراد…

July 2, 2023
پاکستان

کراچی سے لاپتا صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے

(ویب ڈیسک ):کراچی سے لاپتا ہونے والے معروف صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔جیونیوز سے گفتگو میں…

July 28, 2024
پاکستان

الیکشن کی تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا، ایکشن کیلیے PTI سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کے معاملے میں پاکستان تحریک…

May 4, 2023
پاکستان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد آئیں گے۔ذرائع کے…

July 17, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?