Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد ووٹ: اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہیں:عمران خان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد ووٹ: اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہیں:عمران خان
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد ووٹ: اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہیں:عمران خان

Published January 6, 2023
Tags: Featured اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل عمران خان
Share
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نظر نہیں آرہی۔ صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز پنجاب میں پیپلز پارٹی کو لانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ پولیٹیکل انجینیئرنگ کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے رابطہ کیا جارہا ہے، اب تک 3 لوگ ان رابطوں کی تصدیق کر چکے ہیں۔

سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو پھر ہدف تنقید بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے اس لیے مخالفین کے تمام مقدمات ختم ہوگئے، ایک آدمی شہبازشریف کو جینیس سمجھتا تھا، دیکھیں اب ملک کا کیا حال ہوگیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے لیے تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی کی سینیئر لیڈر شپ کی جانب سے عمران خان کو صوبائی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تمام پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ 11 جنوری سے قبل اعتماد کے ووٹ کو یقینی بنایا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے 11 جنوری کو طلب کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسمبلی اجلاس کی تاریخ بدل کر 9 جنوری رکھ دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا اس حوالے سے کہنا ہے مجھے اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت ہی نہیں ہے جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے اگر چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لے لیتے ہیں تو اسمبلی تحلیل کرنا ان کا حق ہے۔

TAGGED:Featuredاسٹیبلشمنٹ نیوٹرلعمران خان
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article برطانوی شہزادہ ہیری کے بیان پرانس حقانی کا ردعمل
Next Article مٹیاری موٹروے کرپشن کیس، تحقیقات نیب کرے گا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

46 سال کی ہوں، یہ عمر دوسرے بچے کیلئے سوچنے کی نہیں: رانی مکھرجی

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ 7 سال کی کوشش کے بعد دوسری بار…

March 26, 2024
پاکستان

گورنر راج لگانا مشکل ہے، پی پی کسی جماعت پر پابندی کی حمایت نہیں کریگی، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کسی کو نہیں دیںگے، سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے؛ مراد شاہ کی میڈیا سے گفتگو

کراچی(ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر راج لگانا بہت مشکل ہوگیا ہے، پیپلزپارٹی کسی…

November 30, 2024
پاکستان

الیکشن کمیشن نےاعجاز چوہدری، احمد خان بھچر، احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدی، ایک ممبر صوبائی اسمبلی احمد خان بھچر…

July 28, 2025
پاکستانکاروبار

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ تیار: 23 مارچ سےفلائٹ آپریشن شروع ہوگا

گوادر (ویب ڈیسک): نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ آپریشن کے لیے مکمل تیار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی…

March 9, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?