Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ایس او مالی بحران:وصولی واجبات 620 ارب روپے تک جا پہنچے
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > پی ایس او مالی بحران:وصولی واجبات 620 ارب روپے تک جا پہنچے
کاروبار

پی ایس او مالی بحران:وصولی واجبات 620 ارب روپے تک جا پہنچے

Published January 8, 2023
Tags: Featured ایس این جی پی ایل ایل این جی بلوں کی وصولی پی ایس او
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): ایل این جی نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کو صارفین سے بلوں کی وصولی نہ ہونے کی وجہ سے قرضوں کے جال میں پھنسا دیا۔

پاور سیکٹر ماضی میں فرنس آئل کی فراہمی پر پی ایس او کو ادائیگیوں کے حوالے سے سب سے بڑا ڈیفالٹر ہوا کرتا تھا تاہم اب ’’ایس این جی پی ایل‘‘ نے ’’پی ایس او‘‘ کو 396 ارب روپے ادا کرنے ہیں، گزشتہ سال مارچ میں یہ واجبات 277.8 ارب روپے کے تھے۔

واضح رہے کہ ’’پی ایس او‘‘ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو سپلائی کے لیے بیرون ملک سے ایل این جی کارگو خریدتا ہے۔ اس کے علاوہ ایندھن کی فراہمی پر مختلف شعبوں سے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بھی ’’پی ایس او‘‘ کو مالی بحران کا سامنا ہے۔ یہ وصولیاں گزشتہ سال مارچ میں 508.3 ارب روپے کی تھیں کیونکہ کئی کلائنٹس ایندھن کی فراہمی کے لیے اپنے بل ادا کرنے میں ناکام رہے۔

مالی سال 2021-22ء کے پہلے 9 مہینوں (جولائی تا مارچ) میں پی ایس او کی وصولیوں میں 151.3 ارب روپے یا 42 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی 2021ء کے اوائل میں یہ رقم 357 ارب روپے تھی جبکہ اس وقت ’’پی ایس او‘‘ کے قابل وصول واجبات بڑھ کر 620 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، جس سے اس پر مالی بوجھ بہت بڑھ گیا ہے، یہاں تک کہ اسے غیرملکی ایل این جی سپلائرز کو اپنے واجبات کی ادائیگی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مجموعی قابل وصول رقوم میں سے پی ایس او کو بجلی کی پیداوار کے لیے تیل کی فراہمی کی مد میں پاور سیکٹر سے 176 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ پاور جنریشن کمپنیاں بڑی نادہند ہیں جنہیں 146 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ حبکو 24 ارب روپے کا مقروض ہے جبکہ کیپکو 5 ارب روپے ادا کرنے کا پابند ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ایک اور بڑا نادہند سرکاری ادارہ ہے۔

’’پی ایس او‘‘ قومی ایئرلائن کو اپنے آپریشنز چلانے کے لیے جیٹ فیول فراہم کرتا ہے۔ پی آئی اے نے پی ایس او کو 23.7 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی (پی ایس او)کو قیمتوں میں فرق کے دعوؤں کی مد میں بھی حکومت سے 8.9 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔

دوسری جانب خود ’’پی ایس او‘‘ کو بھی آئل ریفائنریوں کو ایندھن کی فراہمی کے ضمن میں 41.38 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ اس پر پاک عرب ریفائنری کمپنی کے24.4 ارب روپے، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے6.1 ارب روپے، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے 3.49 ارب روپے، اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے 6.13 ارب روپے اور ’’اینار‘‘(Enar) کے 1.12 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

TAGGED:Featuredایس این جی پی ایلایل این جیبلوں کی وصولیپی ایس او
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی،حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہونے کی تیاری مکمل
Next Article علیم خان کی کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

سندھ ترقی پسند پارٹی کیجانب سے ادبی و فکری نشست کا انعقاد

حیدرآباد (نجات نیوز): سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف…

January 9, 2023
پاکستان

اسلام آباد: صدر مملکت کو خطرے میں ڈالنےپر SSP ٹریفک کیپٹن(ر) سید ذیشان معطل

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت آصف علی زرداری کا قافلہ وی وی آئی پی روٹ سے ہٹنے کے بعد…

August 24, 2025
پاکستان

’لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ‘،سیاح مری کا سفر نہ کریں‌؛ پی ڈی ایم اے

راولپنڈی (ویب ڈیسک): ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیاحوں سے مری کا سفر نہ کرنے کی اپیل کردی۔راولپنڈی…

August 18, 2025
پاکستان

کراچی:تمام روٹس پرٹرانسپورٹ سروس شروع کررہے ہیں؛ شرجیل میمن

کراچی (ویب ڈیسک): وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں سارے روٹس پر ٹرانسپورٹ سروس…

March 11, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?