لاہور (نجات نیوز): تحریک انصاف کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی تردید کر دی۔
عبدالعلیم خان نے خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں میری شمولیت کے حوالے سے خبروں میں صداقت نہیں، چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے لیکن سیاست کا ارادہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ساری توجہ فلاحی کاموں پر مرکوز ہے اس لیے سیاسی معاملات سے علیحدہ ہوں، کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ ہوں اور نہ ہی بننے کا ارادہ ہے۔