Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: بگولے کے طوفان سے امریکا کی ریاست الابام میں‌تباہی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > بگولے کے طوفان سے امریکا کی ریاست الابام میں‌تباہی
دنیا

بگولے کے طوفان سے امریکا کی ریاست الابام میں‌تباہی

Published January 13, 2023
Tags: Featured بگولے کے طوفان نے تباہی مچا دی ریاست الاباما کے شہر
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): امریکا میں گزشتہ روز آئے بگولے کے طوفان نے تباہی مچا دی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، گھر منہدم ہوگئے کم از کم 6 افراد بھی ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے شہر سیلما میں بگولے کے طاقتور طوفان نے شدید تباہی مچا دی۔ یہ طوفان اتنا شدید تھا جہاں سے گزرا تباہی کے ایک داستان رقم کرتا گیا۔ درخت جڑوں سے اکھڑے تو گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ درجنوں مکانات طوفان کی تاب نہ لاتے ہوئے پاش پاش ہوگئے جب کہ اس طوفان کی زد میں آکر کم از کم 6 افراد بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

طوفان سے بدترین تباہی کا شکار ہونے والا شہر سلیما شہری حقوق کی تحریک کے حوالے سے ایک تاریخی شہر ہے جس کی آبادی 18 ہزار کے لگ بھگ ہے اور یہ ریاست الاباما کے درالحکومت منٹگمری سے 80 کلومیٹر مغرب کی جانب واقع ہے۔

بگولے کا طوفان گزرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس سے ہونے والی تباہی کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جس میں طوفان کے بعد شہر اجڑنے کی ساری کہانی نظر آ رہی ہے۔

We just got to Selma..this is damage on Franklin Street/Griffin Avenue #alwx #WBRC pic.twitter.com/43UV7efcQi

— Josh Gauntt (@joshg_TV) January 12, 2023

شہر میں جابجا درخت جڑوں سے اکھڑ گئے تھے، بجلی کے کھمبے سڑکوں پر پڑے تھے۔ سڑکوں کو بڑی دراڑیں پڑی ہوئی ہیں۔ ایک عمارت میں آگ بھی لگی دکھائی دے رہی ہے جس کے شعلے اور دھواں آسمان کی جانب بلند ہو رہا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ عمارت میں آگ طوفان کے باعث لگی یا کوئی اور وجہ تھی۔

Tornado Damages Selma, AL#tornado #alwx #selma
Long Version:https://t.co/BQhEN0fw1y pic.twitter.com/GfIttX5BHM

— Fish News (@FishNewsChannel) January 12, 2023

حکام نے بتایا کہ وسطی الاباما میں طوفان کی وجہ سے 6 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ اوٹاگا کاؤنٹی، الاباما میں ایمرجنسی مینجمنٹ ڈائریکٹر ایرنی بیگیٹ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ اولڈ کنگسٹن کمیونٹی کے متعدد گھروں میں چھ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 12 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایرنی بیگیٹ نے مزید بتایا کہ حکام کا اندازہ ہے کہ طوفان سے 40 سے 50 گھروں کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہو گئے ہیں۔ طوفان سے موبائل اور روایتی گھر دونوں کو نقصان پہنچا ہے۔

TAGGED:Featuredبگولے کے طوفان نےتباہی مچا دیریاست الاباما کے شہر
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ’گوادر کی سیکیورٹی جلد پولیس کے سپرد کردی جائے گی‘
Next Article بزرگ شہریوں کی بائیو میٹرک کیلیےانگوٹھوں کے نشان کا مسئلہ حل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کے پی کے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے: بیرسٹر سیف

(ویب ڈیسک): پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو لائف انشورنس فراہم…

October 27, 2024
انٹرٹینمنٹ

بلے باز شبمن گِل کی سارہ علی خان اور سارہ ٹنڈولکر سے آنکھ مچولی

ممبئی (شوبز ڈیسک): انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے لیے رنز کے انبار لگانے والے بلےباز…

May 28, 2023
کاروبار

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازمیں‌ہی ڈالرمہنگا ہوگیا

کراچی (نجات نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ…

January 9, 2023
دنیا

اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی جیسی غذائی قلت کی مہم شروع کر رکھی ہے

(ویب ڈیسک ):اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں غذائی قتل کی ٹارگٹڈ مہم شروع…

July 10, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?