کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): بالی وڈ کے سپر فٹ ہیرو ہریتھک روشن کے بارے میں یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا وہ کسی خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں فٹنس کی علامت سمجھے جانے والے ہریتھک روشن ممبئی میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے کلینک پہنچ گئے۔
ہریتھک روشن کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کلینک جانے کی ضرورت کیوں پیش آئی اس بارے میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہریتھک کچھ سال قبل فلم ’بینگ بینگ‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔
ہریتھک روشن کی سر پرلگنے والی چوٹوں کے باعث سرجری کرنا پڑی تھی اور ان کے دماغ سے دو ماہ پرانا جم جانے والا خون کا لوتھڑا نکالا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد سے ہریتھک روشن باقاعدگی سے اپنا بون میرو چیک اپ کرواتے ہیں۔
ہریتھک روشن نے کچھ روز قبل ڈپریشن کیخلاف اپنی جنگ سے متعلق بات کرتےہوئے کہا تھا کہ ڈپریشن کے دوران مجھے محسوس ہوا کہ میں ختم ہونے والا ہوں اور یہی وہ لمحہ تھا جب میں نے اپنی زندگی میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا۔