Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: سربند تھانے پر ٹی ٹی پی کا دہشتگرد حملہ:ڈی ایس پی، 2 گن مین شہید
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > سربند تھانے پر ٹی ٹی پی کا دہشتگرد حملہ:ڈی ایس پی، 2 گن مین شہید
پاکستان

سربند تھانے پر ٹی ٹی پی کا دہشتگرد حملہ:ڈی ایس پی، 2 گن مین شہید

Published January 14, 2023
Tags: Featured پشاور حملے کے نتیجے میں سربند میں گن مین شہید ہوگئے
Share
SHARE

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک): پشاور کے نواحی علاقے سربند میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر اور ان کے 2 گن مین شہید ہوگئے، واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز پشاور کاشف عباسی نے صحافیوں کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’بڈھ بیر کے علاقے میں واقع سربند پولیس اسٹیشن پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سردار حسین اور ان کے 2 محافظ ارشاد اور جہانزیب دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جان کی بازی ہار گئے‘۔

سربند پولیس پر دھشت گردوں کا حملہ

دھشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ اور سنائپر اسلحہ کا استعمال

ڈی ایس پی سردار حسین پولیس نفری کے ہمراہ پہنچنے پر دہشت گردوں کا حملہ

جوابی فائرنگ میں ڈی ایس پی سردار حسین اور ایک پولیس اہلکار ارشاد زخمی ⬇️

— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) January 13, 2023

انہوں نے کہا کہ ’متعدد سمتوں سے اور متعدد ہتھیاروں کے استعمال کے ساتھ یہ ایک مربوط حملہ تھا جس میں ہینڈ گرنیڈ، اسنائپر شاٹس اور خودکار بندوقوں کا استعمال کیا گیا‘۔

انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس نے کامیابی کے ساتھ حملے کو ناکام بنا دیا، مقتول پولیس افسر نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور انہیں گھیرنے کی کوشش کی لیکن فائرنگ کے تبادلے میں وہ اور دیگر 2 پولیس اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، حملے کے بعد مسلح دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ سربند تھانہ قبائلی ضلع خیبر کے علاقے باڑہ کے قریب واقع ہے، حملے کے بعد پولیس کی اضافی نفری کو علاقے میں بھیج دیا گیا تھا، رات بھر سرچ آپریشن کے بعد آج صبح دوبارہ آپریشن شروع کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ’ملزمان کی گرفتاری کے لیے آج صبح سربند اور آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا‘، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

کاشف عباسی نے کہا کہ ’مسلح دہشت گرد افغانستان کی سرحد سے متصل قبائلی ضلع خیبر سے آئے تھے‘۔

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی جس میں اعلیٰ پولیس اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

شہید ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین، شہید کانسٹیبل ارشاد خان، شہید کانسٹیبل جہانزیب خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ pic.twitter.com/iwYUV8CkJq

— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) January 14, 2023

دریں اثنا کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے سربند پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سربند تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

’ریڈیو پاکستان‘ کے مطابق ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے دہشت گردی کے حملے کو عظیم بہادری کے ساتھ پسپا کرنے پر پولیس کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ ’اس جنگ میں ہم سب ایک ساتھ ہیں‘۔

TAGGED:Featuredپشاورحملے کے نتیجے میںسربند میںگن مین شہید ہوگئے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایران میں سابق نائب و زیر دفاع کوجاسوسی کے الزام میں پھانسی
Next Article بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کوگھڑ سواری کا شوق مہنگا پڑ گیا
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کرائے، الیکشن کمیشن انہیں پکڑے: چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نظریاتی کے سربراہ اختر اقبال ڈار نے الزام عائد کیا ہے…

January 13, 2024
پاکستان

مہنگی بجلی کی سب سے بڑی وجہ کیپسٹی چارجز قرار

اسلام آباد: ملک میں مہنگی بجلی کی سب سے بڑی وجہ کیپسٹی چارجز ہیں جبکہ 22 سرکاری کمپنیاں کیپیسٹی چارجز…

July 21, 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمےکا باعث بن سکتی ہے،ایلون مسک

لندن (ٹیک ڈیسک): آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔یہ انتباہ ٹیسلا،…

November 2, 2023
پاکستان

ترکی زلزلہ:وزیر اعظم ریلیف فنڈ قائم،کابینہ ارکان اپنی تنخواہ دیںگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک):وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلیے ’’وزیراعظم ریلیف فنڈ‘ اکاؤنٹ قائم کر…

February 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?