Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پیس فورم کانفرنس:سیاسی مسائل کا حل آئین میں موجود ہے: شاہد خاقان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > پیس فورم کانفرنس:سیاسی مسائل کا حل آئین میں موجود ہے: شاہد خاقان
پاکستانتازہ ترین

پیس فورم کانفرنس:سیاسی مسائل کا حل آئین میں موجود ہے: شاہد خاقان

Published January 22, 2023
Tags: بلوچستان کے مسائل کاحل مسائل کا حل آئین میں موجود ہے ومی ڈائیلاگ کانفرنس
Share
SHARE

کوئٹہ: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، عوام کے باہر نکلنے سے پہلے مسائل حل کرنا ہوتے ہیں، سیاسی مسائل کا حل آئین میں موجود ہے۔

کوئٹہ میں بلوچستان پیس فورم کے زیر اہتمام قومی ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاست دشمنی میں تبدیل ہوجائے تو عوام کےمسائل رہ جاتےہیں، بدقسمتی ہےکہ معیشت کی بدحالی اور سیاست کی ناکامی انتہا کوپہنچ چکی، پاکستان کے غیر معمولی حالات کا مقابلہ غیر معمولی عمل سے کرنا پڑےگا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم سب حکومتوں میں رہے مگر ہم ملک کے مسائل حل نہ کرسکے، ہمیں دیکھناہےکہ 75 سال کے بعد کس طرح پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنائیں، مشکل حالات کےسب ذمہ دار ہیں لیکن ایک دوسرے پر الزام لگانے سے معاملہ حل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل کاحل بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ ہے، مسائل کا حل آئین میں ہے مگر ان کی بات کرنے والا موجود ہونا چاہیے، جب ملک میں انصاف کا نظام مفلوج ہوجائے تو کیا ہو، مسائل تب حل ہوں گے جب جس نمائندے کو ووٹ دیں گے وہی اسمبلی میں جائےگا، مسائل حل ہوں گے جب کروڑوں روپے دے کر سینیٹر نہیں بنیں گے۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکہا کہ پارلیمنٹ کسی کو ایکسٹینشن دینے کے لیے فوری اکٹھی ہوسکتی ہے تو مسائل کے حل کے لیے کیوں نہیں، عوام اور سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطہ ٹوٹ گیا ہے، ہم سیاسی بریک ڈاؤن کے قریب کھڑے ہیں، ہم سیاسی اور اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہوچکے ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکہا کہ آج بھی لوگوں سے سچ نہیں بولا جا رہا،اس سچ کی ملک کو ضرورت ہے، عدالتوں کو انسانی حقوق کی ذمہ داری دی گئی وہ بھی خاموش ہیں، عدالتیں بھی ان مسائل کی جانب توجہ نہیں دے رہیں، معاشرہ بکھرتا جا رہا ہے، ہم نے لوگوں کی گفتگو کو سننا ہے بلکہ ان کا حل بھی نکالناہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نہیں پتا کہ مسائل کیسے حل ہوں گے، مگر ان مسائل کا حل نکالنا ہے ، سب سیاسی جماعتیں اور اسٹیک ہولڈرز ان مسائل کا حل نکالیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر غریب آدمی کو حق دینا ہے، ایسا پاکستان بناناہےکہ جس میں لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہوں، پاکستان کو عزت دار قوم بننےکے لیے اپنے پاؤں پرکھڑا ہونا پڑےگا، اس کے لیے ہرپاکستانی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرناہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں تصورکرنا پڑےگا کہ ہربچہ اسکول میں ہو، نئے پاکستان کے تصور میں ہر شخص کو روزگار دینا ہوگا، پاکستان کے نئے تصور میں ہر بچے کو تعلیم دینا ہوگی، ہمیں اسکولوں کے نظام کو بھی بہترکرنا ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نواب اسلم رئیسانی نےکہا کہ وفاق اس وقت مضبوط ہوگا جب وفاقی اکائیاں مضبوط ہوں گی ، ہمیں یہ دیکھنا ہے کیا ہمارے پاس اختیار ہے کہ پاکستان کا نیا تصور کرسکیں۔

TAGGED:بلوچستان کے مسائل کاحلمسائل کا حل آئین میں موجود ہےومی ڈائیلاگ کانفرنس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت
Next Article شعیب اختر فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سےعلیحدہ ہوگئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

کراچی:اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خیبرپختونخوا پولیس کا حاضر سروس کانسٹیبل گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کشمیر روڈ پر ایک کارروائی کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کے…

April 7, 2024
پاکستان

جمود توڑنے کیلئے سراج الحق کی شہباز شریف، عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک): جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ہفتے کے روز حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے…

April 16, 2023
پاکستانکاروبار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی، پاکستانیوں کو فائدہ ملے گا یا نہیں؟

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور اس کی…

October 5, 2023
پاکستانتازہ ترین

ملک میں ایل پی جی 7 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی

کراچی (ویب‌ڈیسک): ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔آئل اینڈ گیس…

August 31, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?