Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: 18 گھنٹے گزرگئے، بجلی بحال نہ ہوسکی ؛ متعدد شہر اب بھی تاریکی میں گم
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > 18 گھنٹے گزرگئے، بجلی بحال نہ ہوسکی ؛ متعدد شہر اب بھی تاریکی میں گم
پاکستانتازہ ترین

18 گھنٹے گزرگئے، بجلی بحال نہ ہوسکی ؛ متعدد شہر اب بھی تاریکی میں گم

Published January 24, 2023
Tags: 17 گھنٹے گزرنے کے بعد بجلی جزوی بحال ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن نیشنل گرڈ میں خرابی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، 17 گھنٹے گزرنے کے بعد بجلی جزوی بحال ہوئی ہے جبکہ متعدد شہروں میں بدستور اندھیرے کا راج ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے رات 10 بجے تک بجلی مکمل بحالی کا دعوی کیا جو دھرا کا دھرا رہ گیا تاہم چند شہروں سے بجلی بحالی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کل صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔ سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے۔ وارسک سے گرڈ سٹیشنوں کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دئے گئے ہیں۔خرابی این ٹی ڈی سی کی گدو سے بلوچستان جانے والی لائن میں پیدا ہوئی ۔ بریک ڈاؤن سے پورے ملک میں بجلی کی سپلائی معطل ہوئی ہے۔ لیسکو میں بھی تمام گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوئینسی کم ہوئی جس کے باعث کیسکیڈنگ ہوئی اور ایک کے بعد ایک پاور پلانٹ ٹرپ ہوگئے۔بجلی معطلی کی دیگر وجوہات اور مسائل کا تعین کیا جارہا ہے۔

پاور پلانٹس بند ہونے سے صوبہ سندھ کے اضلاع ، جنوبی پنجاب ، سیبٹرل پنجاب، لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے۔بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کے الیکٹرک کو ملنے والی بجلی بھی بند ہوگئی جس سے ائیرپورٹ پر کام کرنے والے نظام میں بھی خلل پڑا۔

رات گئے 1740 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بحال کرنے کا دعویٰ کیا گیا اور کہا گیا کہ لیسکو ریجن کے 90 فیصد علاقوں کی بجلی بحال ہوچکی ہے۔

کراچی کے جناح ٹرمینل ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کے اہم مقامات پر جنریٹر چلا کر بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق بریک ڈاؤن کے باعث 117 گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، مرکزی کنٹرول روم سے سسٹم بحالی کی براہ راست نگرانی جاری ہے، سسٹم کو نقصان سے بچانے کے لیے فیڈرز پر بجلی مرحلہ وار بحال کی جا رہی ہے،سسٹم کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔

TAGGED:17 گھنٹے گزرنے کے بعد بجلی جزوی بحالملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤننیشنل گرڈ میں خرابی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بنوں میں دیسی ساختہ بم دھماکہ،پاک فوج کا جوان شہید
Next Article شمالی چین میں منفی 53 ڈگری درجہ حرارت، ندیاں،نالے جم گئے
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی؛ شاہراہ نورجہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ڈاکوؤں کا 300 وارداتوں کا اعتراف

کراچی (ویب‌ڈیسک): شاہراہ نور جہاں پولیس کے ہاتھوں 15 لاکھ روپے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ڈاکوؤں کے سنسنی خیز…

February 17, 2025
پاکستانکاروبار

حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کیساتھ شئیر کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر کردیں۔ذرائع وزارت…

May 30, 2023
پاکستان

عمران خان جیل کی صعوبتیں برداشت کرے گا، ہمیں کوئی رعایت نہیں چاہیے؛ اعظم سواتی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے…

August 26, 2024
پاکستان

آئین کو تبدیل کر دیں، بنیادی حقوق اس میں سے نکال دیں،وفاقی عدالت کےمسنگ پرسن کیس میں‌ریمارکس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پی ٹی آئی کے لاپتہ کارکن کی بازیابی کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا…

August 15, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?