لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزرا سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔
2 نامزد ارکان تمکنت کریم اور نسیم صادق نے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق فاسٹ بولر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔وہاب ریاض اس وقت بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں اور وطن واپسی پر حلف اٹھائیں گے. وہ کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کر رہے ہیں.