Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کا استعمال بچوں میں بیماری کا باعث
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کا استعمال بچوں میں بیماری کا باعث
صحت

اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کا استعمال بچوں میں بیماری کا باعث

Published January 31, 2023
Tags: Featured بچوں کو اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ دے دینا بیماری اور تباہ کن جرنل جاما پیڈیا ٹرکس کی تحقیق
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): اپنے کاموں یا مصروفیت کے دوران بچوں کو خاموش یا ایک جگہ تک محدود رکھنے کے لیے انہیں اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ دے دینا مستقبل میں بچوں کی تعلیمی قابلیت اور جذباتی شخصیت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتاہے۔

ماہرین نے بچوں میں اسمارٹ فون کے بڑھتے استعمال پر بیماری سے خبردار کردیا. یہ بات سنگاپور میں ہونےو الی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بچپن میں اسکرینوں کے سامنے زیادہ وقت گزارنے اور 9 سال کی عمر میں ناقص دماغی افعال کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق کے مطابق اسکرینوں کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے منصوبہ بندی کرنے، توجہ مرکوز کرنے، ہدایات کو یاد رکھنے اور ایک سے دوسرے کام کے درمیان آسانی سے سوئچ کرنے کی صلاحیت جیسے دماغی افعال متاثر ہوتے ہیں۔

یہ دماغی افعال جذبات کو کنٹرول کرنے، کچھ نیا سیکھنے، تعلیمی کامیابیوں اور دماغی صحت کے لیے اہم ہوتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران 437 بچوں کے ای ای جی اسکینز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

ان بچوں کے ذہنی افعال کا جائزہ پہلے ایک سال کی عمر میں لیا گیا، جس کے بعد 18 ماہ اور پھر 9 سال کی عمر میں جانچ پڑتال کی گئی۔

والدین نے ہر بچے کے اسکرین کے سامنے گزارے جانے والے وقت کو رپورٹ کیا۔

محققین نے دریافت کیا کہ بچپن میں اسکرین کے سامنے گزارے جانے والے وقت اور 9 سال کی عمر میں دماغی افعال کے درمیان تعلق موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ تصدیق ہوسکے کہ اسمارٹ فونز کا زیادہ استعمال بچوں کے دماغی افعال کو کس حد تک نقصان پہنچاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ دماغی افعال سماجی، تعلیمی اور عملی زندگی میں کامیابی پر اثرانداز ہوتے ہیں اور ان سے ہی ہم اپنا خیال رکھنا بھی سیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ذہنی افعال کی نشوونما قدرتی طور پر بچپن سے بلوغت تک ہوتی ہے مگر روزمرہ کی زندگی کے تجربات سے ان پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے سے بچوں کو حقیقی دنیا سے سیکھنے کا موقع نہیں ملتا۔

انہوں نے کہا کہ بالغ افراد سے رابطوں اور ان کی تعلیمات کا کوئی متبادل موجود نہیں۔

ماہرین کے مطابق اس عادت کے نتیجے میں بچوں کے لیے حقیقی اور فرضی دنیا میں فرق کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل جاما پیڈیا ٹرکس (JAMA Pediatrics) میں شائع ہوئے۔

TAGGED:Featuredبچوں کو اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ دے دینابیماری اور تباہ کنجرنل جاما پیڈیا ٹرکس کی تحقیق
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article دنیا کے امیر ترین آدمی کےغریب ترین ہونے کا سفر
Next Article خواجہ سعد کی کل تک ریلوے ملازمین کو تنخواہیں دینے کی یقین دہانی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

پیٹرول 40 روپے فی لیٹر سستا، مگر لیوی، کسٹمز کی آڑ میں 82 روپے کا ڈاکہ اور مہنگائی جاری

کراچی (ویب ڈیسک): حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔وفاقی وزارت…

October 16, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

چین نےدنیا کےسب سے بڑا آبی سائنس پارک کا افتتاح کردیا

بیجنگ (ٹیک ڈیسک): چین نے دس برس کی منصوبہ بندی اور تعمیر کے بعد دنیا کا سب سے بڑا آبی…

September 15, 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

11 سالہ چینی بچے نے اپنا راکٹ تیار کرکے سب کو حیران کر دیا

بیجنگ (ٹیک ڈیسک): چین کے ایک بچے نے انٹرنیٹ صارفین کو اس وقت دنگ کر دیا جب اس نے 600…

July 28, 2024
پاکستان

پاکستان غریب ملک نہیں، اسلام آباد ی بابوؤں کی کم عقلی نے غریب کیا ہوا ہے، صدرمملکت

لاڑکانہ (ویب ڈیسک): صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل…

April 14, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?