لاڑکانہ (اسپورٹس نیوز): قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی (ڈاہانی)پرانی یادیں تازہ کرنے لاڑکانہ میں اپنے اسکول پہنچ گئے۔شاہنواز دھانی (ڈاہانی)نے گزشتہ روز اپنے آبائی علاقے لاڑکانہ میں اس اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنی پرائمری کی تعلیم مکمل کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز دھانی (ڈاہانی) بچوں کے ہمراہ کلاس میں بینچز پر بیٹھے ہوئے ہیں، دھانی (ڈاہانی) کو اپنے درمیان دیکھ کر بچوں نے قومی کرکٹر کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان کا آٹوگراف بھی لیا۔
It was an honor to visit & meet teachers & students, of my primary school. studied till class six here as my father couldn't afford fees further, so was admitted in Govt Pilot School Larkana till class 10. later did https://t.co/EVBdxYdqzj & B. Com from Commerce College Larkana❤️ https://t.co/ma0Gn8jmNo
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) January 31, 2023
دھانی (ڈاہانی)نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے پرائمری اسکول آیا، استاد اور شاگردوں سے ملاقات کی’۔
انہوں نے لکھا کہ ‘ والد پرائمری کے بعد میری فیس ادا نہیں کرسکتے تھے اس لیے میں نے اس اسکول سے چھٹی کلاس تک تعلیم حاصل کی اور پھر میں نے سرکاری اسکول میں داخلہ لیا۔
دھانی (ڈاہانی) نے لکھاکہ اس کے بعد میں نے انٹر میڈیٹ اور پھر کامرس میں بیچلرز مکمل کیا۔