Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پی ایس ایل میں پہلی بار 21غیر ملکی اسٹارکھلاڑی شامل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > پی ایس ایل میں پہلی بار 21غیر ملکی اسٹارکھلاڑی شامل
کھیل

پی ایس ایل میں پہلی بار 21غیر ملکی اسٹارکھلاڑی شامل

Published February 1, 2023
Tags: 21غیر ملکی اسٹارز پہلی بار Featured افتتاحی تقریب ملتان میں پی ایس ایل8 میں
Share
SHARE

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پی ایس ایل8 میں 21غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار ہیں۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 8کا میلہ سجانے کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں،13فروری کو شروع ہونے والے ایونٹ میں ملتان افتتاحی تقریب سمیت 5میچز کا میزبان ہوگا،کراچی اور لاہور میں 9،9 اور راولپنڈی میں 11 میچز کھیلے جائیں گے۔

لیگ 8 میں 21 غیر ملکی اور 15 مقامی کرکٹرز ڈیبیو کریں گے،انٹرنیشنل کھلاڑی عادل رشید، عقیل حسین، اینڈریو ٹائی ، بھانوکا راجا پکسا، ڈیوین پریٹوریس، فضل الحق فاروقی، گس اٹکنسن، اظہار الحق نوید، جیمز فلر، جمی نیشم، جوش لٹل، کوشل مینڈس، میتھیو ویڈ، نوین الحق، نووان تھشارا، اوڈین اسمتھ ، رچرڈ گلیسن، شین ڈیڈسویل، تبریز شمسی، ٹام کرن اور وانندو ہسارنگا پہلی بار پی ایس ایل میں جلوہ گر ہوں گے۔

مقامی کرکٹرز میں عامر جمال، احسن بھٹی، ایمل خان، عرفات منہاس، حسیب اللہ، حسن نواز، عرفان خان نیازی، مرزا طاہر بیگ ، محمد کرنال زاہد، محمد سرور آفریدی، عمیر بن یوسف ، سعود شکیل، شاویز عرفان، سفیان مقیم اور طیب طاہر لیگ میں انٹری کو یادگار بنانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔

انفرادی اہداف کو دیکھا جائے تو بابر اعظم 68 میچز میں 2413 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں مگر وہ تاحال ایونٹ میں پہلی سنچری نہیں بنا سکے، اس بار خواب پورا کرنے کا اچھا موقع ہوگا۔

کامران اکمل اس بار پی ایس ایل میں شرکت نہیں کررہے مگر 75 میچز میں 1972 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، وکٹ کیپر بیٹر سب سے زیادہ 3 سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں، شرجیل خان2 ، فخر زمان، رائیلی روسو، کیمرون ڈیلپورٹ، کولن انگرام، کرس لین، عثمان خواجہ، ہیری بروک اور جیسن رائے ایک ایک تھری فیگر اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

وہاب ریاض پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے واحد بولر ہیں، پیسر نے77 میچز میں 103 شکار کیے، حسن علی 81، شاہین شاہ آفریدی 70 اور شاداب خان 65 وکٹیں اڑاچکے ہیں۔

کامران اکمل کی غیر موجودگی میں ٹاپ وکٹ کیپر کی نشست محمد رضوان کی منتظر ہے، انھوں نے وکٹوں کے پیچھے 62شکار کیے تھے، رضوان 60 شکارکرچکے ہیں، سرفراز احمد( 43) تیسرے نمبر پر ہیں۔

ایونٹ میں لاہور قلندرز کیلیے اعزاز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بننے کا موقع ہوگا، اسلام آباد یونائیٹڈ 3 بار ٹائٹل جیتنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلیے بے تاب ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی جیت کا تناسب 57.54 سب سے زیادہ ہے، پشاور زلمی54.37 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،تیسری پوزیشن پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے 53.89فیصد میچز میں کامیابی حاصل کی ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز( 50.7) چوتھے، لاہور قلندرز(43.75) پانچویں اور کراچی کنگز (41.09) چھٹے نمبر پر ہیں۔

TAGGED:21غیر ملکی اسٹارز پہلی بارFeaturedافتتاحی تقریب ملتان میںپی ایس ایل8 میں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کے حکم پر سر تسلیم خم،بجلی مزید مہنگی
Next Article اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام:فواد چوہدری کی ضمانت منظور
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

ادویات دودھ سے نہیں، پانی سے لینا مفید ہوتا ہے

کراچی (ہیلتھ ڈیسک):دنیا بھر میں ڈاکٹر حضرات مختلف بیماریوں کے لیے ادویات تجویز کرتے ہیں اور کبھی انہیں پانی اور…

February 14, 2023
کاروبار

ایل سیز پر کوئی بندش نہیں،پیٹرول کا وافر اسٹاک موجود ہے؛مصدق ملک

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہےکہ پیٹرول کے لیے ایل سیزکھلی ہیں،کوئی بندش نہیں…

February 8, 2023
انٹرٹینمنٹ

’’میرے دکھ میرے ہیں، میں‌دوسروں کی طرح نہیں‌گرسکتی‘‘؛ ایشوریہ رائے کی ڈائری کا صفحہ وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک): بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ایک صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا…

October 8, 2024
انٹرٹینمنٹ

میرے پاس وقت ہی نہیں، روزانہ صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں، ساحر لودھی کا ٹرولنگ کرنیوالوں کو جواب

کراچی (شوبز ڈیسک): اداکار و میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ میرے پاس اپنی ذات کیلئے وقت ہی نہیں،…

August 10, 2025
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?