Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: پٹھان کی کامیابی: گذشتہ چار سال چار دنوں میں بھول گیا؛ کنگ خان
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > پٹھان کی کامیابی: گذشتہ چار سال چار دنوں میں بھول گیا؛ کنگ خان
انٹرٹینمنٹ

پٹھان کی کامیابی: گذشتہ چار سال چار دنوں میں بھول گیا؛ کنگ خان

Published February 2, 2023
Tags: Featured شاہ رخ خان کی چار سال بعد فلم ’پٹھان‘ کے ذریعے سکرین پر واپسی
Share
SHARE

ممبئی(شوبز ڈیسک): ’میں گذشتہ چار سال پچھلے چار دنوں میں بھول گیا ہوں۔‘ شاہ رخ خان کی چار سال بعد فلم ’پٹھان‘ کے ذریعے سکرین پر واپسی ہوئی ہے۔ جب اُن کی فلم نے پانچ دنوں میں دنیا بھر سے 523 کروڑ روپے کمائے تو اس کی خوشی شاہ رخ خان کے چہرے اور ردعمل میں صاف نظر آ رہی تھی۔

اس خوشی کو بانٹنے کے لیے طویل عرصے کے بعد 30 جنوری کی شام کو انھوں نے اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات بذریعہ پریس کانفرنس دیے جہاں شاہ رخ اپنے پرانے انداز میں نظر آئے۔ یعنی ہنسی مذاق، لطیفے، سوالوں کے برجستہ جواب اور بیچ بیچ میں سنجیدہ گفتگو بھی۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ جیسا کہ ’ہم سب کی زندگیوں میں کچھ اچھے مواقع آتے ہیں اور کچھ بُرے بھی، میرے لیے بھی زندگی ایسی ہی ہے۔‘

شاہ رخ نے کہا کہ ’میری دلی خواہش ہے کہ میں لوگوں میں خوشیاں بانٹوں۔ جب میں ایسا کرنے میں ناکام ہوتا ہوں تو یہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ مگر جب میں خوشی بانٹتا ہوں تو ایسے میں میں بہت خوش ہوتا ہوں۔‘

شاہ رخ نے جس خوشی کی بات کی اس کا تعلق فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی سے ہے۔ شاہ رخ کی یہ خوشی اس لیے بھی ہے کہ ان کی فلم کی کمائی نے فلمی حلقوں میں دھوم مچا رکھی ہے۔

Pathan movie released in dubai 1st day. pic.twitter.com/xNZDsT3o1G

— Shenaz (@WeThePeople3009) January 26, 2023

ایسے میں سوال یہ ہے کہ فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی کا راز کیا ہے؟ اس رپورٹ میں ہم ’پٹھان‘ کی کامیابی کی پانچ بنیادی وجوہات کو جاننے کی کوشش کریں گے۔

دسمبر 2018. یہ وہ مہینہ تھا جب شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ ریلیز ہوئی تھی۔ 200 کروڑ کی لاگت سے بنی یہ فلم باکس آفس پر صرف 186 کروڑ ہی کما سکی تھی۔

فلم باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔ اس فلم کا شاہ رخ پر اتنا اثر ہوا کہ جب وہ ’پٹھان‘ کی کامیابی کی بات کرنے آئے تو انھوں نے بھی ’زیرو‘ کی بات بھی کی۔ شاہ رخ نے کہا ’زیرو‘ کے بعد میرا خود پر اعتماد متزلزل ہوا اور کبھی کبھی میں ڈر جاتا تھا۔

چار سال تک پردے سے دور رہنے کے بارے میں شاہ رخ نے مذاق میں کہا ’میری آخری فلم چلی تھی نہیں تھی۔ لوگ کہہ رہے تھے کہ اب میری فلمیں نہیں چلیں گی۔ میں نے دوسرے کیریئر اپنانے کی تلاش شروع کر دیے۔ اس دوران میں نے کھانا پکانا سیکھا۔‘

ایسے میں جب شاہ رخ خان چار سال بعد سکرین پر واپس آئے تو مداحوں نے سینما گھروں میں جانے میں دیر نہیں کی۔

معروف فلمی نقاد کومل ناہٹا بی بی سی کو بتاتی ہیں کہ ’شاہ رخ طویل عرصے تک سکرین سے دور رہے، اور یہ بھی ’پٹھان‘ کی کامیابی کی ایک وجہ ہے۔اور چار سال کے وقفے کے بعد جب ان کی واپسی ہوئی تو ان کے پرستاروں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔‘

’سٹی اینڈ سنیما‘ نامی کتاب کی مصنف مہر پانڈیا کہتی ہیں کہ ’کورونا وبا کے دوران سینما ہال بند ہو گئے تھے۔ تب ہی سے ایک ایسی فلم کا انتظار اور مارکیٹ میں اُس کی گنجائش موجود تھی جو اس منظر نامے کو بدل سکے۔ لوگ ایک ایسی فلم کا انتظار کر رہے تھے جسے وہ فیملی اور دوستوں کے ساتھ گروپ میں دیکھنے جا سکیں۔‘

’اس دوران ساؤتھ انڈین فلمیں بھی آئیں اور انھوں نے کمائی بھی کی۔ لیکن میری نظر میں ایک ایسی ہندی فلم کی ضرورت تھی جس میں مسالہ اور تفریح ​​کی دونوں ہوں۔‘

TAGGED:Featuredشاہ رخ خان کی چار سال بعدفلم ’پٹھان‘ کے ذریعے سکرین پر واپسی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹی20 میچ:بھارت کی نیوزی لینڈ کو 168 رنز سے عبرتناک شکست
Next Article قصور میں ایک اور معصوم بچی اغوا کے بعد قتل
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیب

چونیاں: شادی میں ہوائی فائرنگ، 3 بچے زخمی، دولہے کا والد اور سالہ گرفتار

چونیاں (ویب ڈیسک): چونیاں میں ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 3 بچے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق…

November 27, 2023
دلچسپ و عجیب

13 سالہ لڑکی پانی میں کرتب دکھا نے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

فرانسکو (ویب ڈیسک): 13 سالہ امریکی لڑکی نے پانی میں 38 کرتب دکھا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔گنیز…

November 18, 2023
پاکستان

باپ بیٹے میں اختلافات کی افواہیں، بلاول دبئی چلے گئے، پی پی رہنماؤں کی صفائیاں

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کے بیٹے و پارٹی…

November 24, 2023
دنیا

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑ گئی، حماس کے اسرائیل پرراکٹ حملے

غزہ (ویب ڈیسک): ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل…

October 7, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?