Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: نیٹ فلکس کا مفت پاس ورڈ اب شیئر نہیں ہوسکے گا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > انٹرٹینمنٹ > نیٹ فلکس کا مفت پاس ورڈ اب شیئر نہیں ہوسکے گا
انٹرٹینمنٹ

نیٹ فلکس کا مفت پاس ورڈ اب شیئر نہیں ہوسکے گا

Published February 3, 2023
Tags: Featured اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر نگ نیٹ فلکس ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی
Share
SHARE

کراچی ( شوبز ڈیسک): مقبول ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کی جانب سے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام سے مختلف ممالک میں اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر نگ روکنے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے پہلے ہی چند ممالک میں اس حوالے سے کام کیا جارہا ہے اور مختلف فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔اب کمپنی نے پہلی بار تفصیل سے بتایا ہے کہ وہ کیسے ایک اکاؤنٹ کو مختلف افراد کو استعمال کرنے سے روکے گی۔

کمپنی کے ایف اے کیو پیج میں اس حوالے سے تفصیلات دی گئی ہیں، جس میں انکشاف کیا گیا کہ کسی گھر یا پرائمری لوکیشن میں نہ رہنے والے افراد اس جگہ کے اکاؤنٹ کو دیگر مقامات پر اسٹریمنگ مواد دیکھنے کے لیے استعمال نہیں کرسکیں گے۔

نیٹ فلکس اکاؤنٹ کو اب بھی شیئر کرنا ممکن ہوگا مگر ایک گھر کے اندر۔ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کی ڈیوائسز اس جگہ کے وائی فائی سے منسلک ہوں، اس مقصد کے لیے کمپنی کی جانب سے صارفین کو پرائمری لوکیشن کے وائی فائی سے کنکٹ کرنے کا کہا جائے گا۔

اب ایسا ممکن نہیں ہوگا اور ایک اکاؤنٹ کو بس ایک گھر کے اندر ہی استعمال کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے مطابق جو فرد کسی مختلف جگہ پر غیر متعلقہ ڈیوائس سے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کی کوشش کرے گا، اس کی سروس تک رسائی روک دی جائے گی۔مگر کمپنی کی جانب سے گھر سے باہر اکاؤنٹ کی تفصیلات شیئر کرنے پر خودکار طور پر اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔

گھر سے باہر کسی نئی ڈیوائس پر نیٹ فلکس پر سائن ان ہونے پر صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا۔

ایسے صارفین کی جانب سے سائن ان کرتے ہوئے کمپنی سے ایک عارضی کوڈ فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی، جس سے انہیں 7 دن تک گھر سے باہر اکاؤنٹ تک رسائی مل جائے گی۔

ڈیوائس پر نیٹ فلکس کو بلاک ہونے سے بچانے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟
اس کے لیے پرائمری لوکیشن پر ہر 31 دن میں کم از کم ایک بار نیٹ فلکس پر سائن ان ہونا ہوگا، جس کے بعد کمپنی کی جانب سے ڈیوائس پر نیٹ فلکس تک رسائی بلاک نہیں کی جائے گی۔

اگر ڈیوائس پر سروس بلاک ہوگئی ہے تو اس کے لیے کمپنی سے رجوع کرنا ہوگا۔

نیٹ فلکس کی جانب سے آئی پی ایڈریسز، ڈیوائس آئی ڈی اور اکاؤنٹ کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھ کر تعین کیا جائے گا کہ پرائمری لوکیشن پر آپ اپنے اکاؤنٹ پر کسی ڈیوائس پر سائن ان ہوئے ہیں یا نہیں۔

TAGGED:Featuredاکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر نگنیٹ فلکسویڈیو اسٹریمنگ کمپنی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پشاوردہشت گردی: آل پارٹیز کانفرنس طلب، عمران خان کو بھی دعوت
Next Article امریکی ریاست ٹیکساس:برفانی طوفان، 6 افراد ہلاک، بجلی غائب
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

نئے NFC ایوارڈ کیلئے گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل، وزیر خزانہ چیئرمین مقرر

اسلام آ باد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم کے نئے این ایف سی ایوارڈ…

August 22, 2025
پاکستانصحت

وزیرستان: میر علی میں خاتون کے رحم سے 10 کلو وزنی دو رسولیاں نکال لی گئیں

میر علی -وزیرستان (ہیلتھ ڈیسک): شمالی وزیرستان میں ڈاکٹر ز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے خاتون کے رحم سے 10…

February 23, 2024
پاکستان

‘آپ لوگوں کا مجھےکوئی فائدہ نہیں’، عمران خان جیل ملنے آئے پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے

(ویب ڈٰیسک): بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے…

October 19, 2024
دنیا

ایران: سکیورٹی پوسٹوں پر حملے، 11 اہلکار ہلاک،10 زخمی، جوابی کارروائی میں 16 دہشتگرد مارے گئے

تہران (ویب ڈیسک): ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں بیک وقت 2 پولیس اور ملٹری پوسٹوں پر حملے…

April 5, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?