Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ترکی،شام زلزلہ: 1400سے زائدہلاکتیں، ترکی میں ایمرجنسی نافذ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ترکی،شام زلزلہ: 1400سے زائدہلاکتیں، ترکی میں ایمرجنسی نافذ
پاکستاندنیا

ترکی،شام زلزلہ: 1400سے زائدہلاکتیں، ترکی میں ایمرجنسی نافذ

Published February 6, 2023
Tags: Featured امریکی جیولوجیکل سروے اے ایف پی شدید زلزلہ
Share
SHARE

کراچی (ویب ڈیسک): ترکیہ اور شام شدید زلزلے سے لرز اٹھے، 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 1400 سے تجاوز کرگئی ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انتپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

The death toll continues to rise after a massive earthquake strikes Turkey and Syria.

President Biden will deliver his State of the Union to a new, divided Congress.

Beyoncé breaks records at the 2023 Grammys — and other highlights. https://t.co/6goHmTjyGe

— Morning Edition (@MorningEdition) February 6, 2023

زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے۔

ترک صدر طیب اردوان نے زلزلے سے اموات کی تعداد 912 ہونےکی تصدیق کردی ہے۔

ترک صدر کا کہنا ہےکہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 912 ہوگئی ہے اور 5 ہزار 383 افراد زخمی ہیں، زلزلے سے اموات کتنی بڑھیں گی، ابھی اندازہ نہیں لگاسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ 45 ممالک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مدد کی پیشکش کرچکے ہیں، یہ زلزلہ 1939کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تباہی ہے۔

ترک صدر کا ملک میں ایمرجنسی کا اعلان
اس کے علاوہ ترک صدر طیب اردوان نے میں ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ترک صدر طیب اردوان نے زلزلے سے متاثر تمام شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ امید ہے کہ جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل جائیں گے۔

ترکیہ کے نائب صدر کے مطابق زلزلے کے بعد غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہےکہ زلزلےکے بعد سے اب تک 78 آفٹرشاکس محسوس کیےگئے ہیں، زلزلے سےکم ازکم 1ہزار 710 عمارتیں گرگئیں۔

ترک حکام کا کہنا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

ترک میڈیا کا کہنا ہےکہ آذربائیجان سے سرچ ریسکیو کے 370 ماہرین ترکیہ پہنچ رہے ہیں جب کہ امریکا نے بھی ترکیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنےکی پیشکش کی ہے اور کہا ہےکہ امریکا ترکیہ کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔

اے ایف پی کے مطابق زلزلے نے شام میں بھی شدید تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

#UPDATE A 7.5-magnitude earthquake struck southeast Turkey Monday afternoon, the US Geological Survey said, hours after an earlier quake killed more than 1,200 people in the region.
The shallow quake hit at 1:24 pm (1024 GMT).

📸 Images from the damage of the earlier earthquake pic.twitter.com/D43XtI8HuL

— AFP News Agency (@AFP) February 6, 2023

شامی حکام کے مطابق زلزلےکے جھٹکے شام کے صوبوں حما، حلب اور لتاکیہ میں محسوس کیےگئے، حکومتی زیر اثر علاقوں میں زلزلے سے اموات کی تعداد 326 ہوگئی ہے اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

دوسری جانب شام میں کام کرنے والے امدادی گروپ کے مطابق باغیوں کےزیرکنٹرول علاقوں میں زلزلے سے234 اموات ہوئی ہیں، زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، سیکڑوں خاندان اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔

شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد560 ہوگئی ہے اور ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 385 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ ترکیہ کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی ’اے ایف اے ڈی‘ کے مطابق ملک کے جنوب میں کئی صوبوں میں آنے والے شدید زلزلے میں 76 افراد ہلاک اور 440 زخمی ہوگئے۔

Video shows a building collapse after a major earthquake of magnitude 7.8 struck central Turkey and northwest Syria https://t.co/fPQBcsA5Vc pic.twitter.com/wBc237UuPu

— Reuters (@Reuters) February 6, 2023

اے ایف اے ڈی نے بتایا کہ اڈانا، ادیامان، ملاتیا، کہرامانماراس، گازیانٹیپ میں ہمارے 76 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ سنلیورفا، دیارباقر، ادانا، ادیامان، ملاتیا، عثمانیہ، ہتے اور کلیس میں 440 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس سے کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ پڑوسی ملک شام میں بھی نقصان پہنچا۔

امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر تقریباً 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کے 15 منٹ بعد 6.7 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا۔

ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریزیڈنسی (اے ایف اے ڈی) نے پہلے زلزلے کی شدت 7.4 رپورٹ کی۔

TAGGED:Featuredامریکی جیولوجیکل سروےاے ایف پیشدید زلزلہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاس اینجلیس :گریمی میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ
Next Article اے پی سی کی تاریخ تبدیل، 7 فروری کے بجائے اب 9 فروری
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بس پتھر پھینکے جاؤ: چیف جسٹس

(ویب ڈیسک): اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ غلط خبر…

May 13, 2024
پاکستانکھیل

قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور، سول ایوارڈ دینےکی سفارش

اسلام آباد (ویب ڈیسک): قومی اسمبلی میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنےکی قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی…

August 9, 2024
پاکستانتازہ ترین

ملک بحران کا شکار ہے، سیاست کی نہیں،معیشت کی فکر کرنی چاہیے، زرداری

کراچی(ویب ڈیسک): پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک بحران کا شکار ہے، سیاست…

September 9, 2023
پاکستانتازہ ترین

سجاول: شہد کی مکھیوں کا گاؤں پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 10 افراد زخمی

سجاول (ویب ڈیسک): سجاول کے گاؤں جمعوں سومرو میں چھتےکو چھیڑنے پر شہد کی مکھیاں گھروں میں گھس گئیں۔ پولیس…

March 24, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?