کراچی (ویب ڈیسک): ڈی جی سندھ سائنس کالج کراچی کے اساتذہ اور طلبہ نے پرنسپل پروفیسر راشد علی مہر کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
ریلی کالج کی مرکزی عمارت سے شہید عبداللہ شاہ غازی رینجر کے مین گیٹ تک نکالی گئی۔
مارچ کرنے والے طلباء اور اساتذہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام پر ظلم کے خاتمے کے مطالبات درج تھے۔
ریلی سے کالج کے اساتذہ پروفیسر شمس ابڑو، پروفیسر منان بروہی، پروفیسر سردار بخش ودھو نے بھی خطاب کیا۔
آخر میں کالج کے پرنسپل پروفیسر راشد علی مہر نے عالمی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مظلوم عوام پر ظلم و تشدد کا سلسلہ بند کیا جائے، کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جائے اور قراردادیں منظور کی جائیں اور اقوام متحدہ کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔