کراچی (ہیلتھ ڈیسک): دوا ساز کمپنیوں نے ایک ہفتے بعد دواؤں کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کردیا۔فارما سوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنما قاضی منصور دلاور کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے خام مال مہنگا ہوگیا ہے جبکہ بجلی اور گیس بھی مہنگی ہوچکی ہے، ایسے میں موجودہ قیمت پر دوا بنانا ممکن نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھاکہ ایک ہفتے بعد ادویات کی پیداوار بند کردیں گے، ڈالر کی قدر میں بے تحاشا اضافہ ادویات کی موجودہ قیمتوں پر پیداوار ممکن نہیں، مختلف کمپنیوں نے حکومت اور ڈریپ کو پیداوار بند کرنے کے نوٹس دینا شروع کردیے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی کی 10 کمپنیاں پیداوار بند کرنے کے نوٹس دے چکیں، ایک ہفتے کے بعد ادویات کی پیداوار اور سپلائی کمپنیوں کیلئے ممکن نہیں رہے گی، خام مال،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، اگلے چند دنوں میں تمام دواسازکمپنیاں پیداوار بند کرنے کے نوٹس دیں گی۔
Around 70 pharmaceutical companies on Monday wrote a letter to the government authorities seeking an increase in the medicine prices in Pakistan owing to significant rupee depreciation and surging inflation in the country.https://t.co/qNptflt9ab#pharmaceutical #medicineprices pic.twitter.com/rTbJ7vw217
— Business Recorder (@brecordernews) February 6, 2023
قاضی منصور دلاور کا کہنا تھاکہ حکومت اور ڈریپ کو ادویہ ساز کمپنیوں اور عوام کی مشکلات کا احساس نہیں۔
دوسری جانب ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی کسی دوا ساز کمپنی نے نہ نوٹس دیا ہے نہ ہی زبانی طور پر دوا سازی بند کرنے سے آگاہ کیا ہے۔