Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: الیکشن کی تاریخ کے لیےصدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > الیکشن کی تاریخ کے لیےصدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
پاکستانتازہ ترین

الیکشن کی تاریخ کے لیےصدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

Published February 8, 2023
Tags: الیکشن چیف الیکشن کمشنر کو خط صدر مملکت عارف علوی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔صدر مملکت کی جانب سے لکھےگئے خط میں کہا گیا ہےکہ انتخابات کی تاریخ کافوری اعلان کریں، آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا.

صدر مملکت کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرے۔

صدرمملکت کی جانب سے خط میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے صوبائی اور عام انتخابات سے متعلق قیاس آرائیوں کو ختم کیا جاسکےگا۔

خط میں صدر مملکت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا حوالہ دیتے ہوئےکہا ہےکہ آئین کا آرٹیکل 224 دو اسمبلیاں توڑنے کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے پر زور دیتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا ہےکہ آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا بنیادی اور لازمی فرض ہے، آئین کا آرٹیکل 218 (3) الیکشن کمیشن کو شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانےکا فرض تفویض کرتا ہے، فرائض کی ادائیگی میں ناکامی کی صورت میں الیکشن کمیشن ہی کو آئین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائےگا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج سے بچا جائے، دونوں تحلیل شدہ اسمبلیوں کے انتخابی شیڈول کا فوری اعلان کیا جائے۔

صدر مملکت نے خط میں آئین کی تمہیداور قرارداد مقاصد کا بھی حوالہ دیا ہے، تمہید کے مطابق ریاست اپنی طاقت اور اختیار کو عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی۔

صدر مملکت کا کہنا ہےکہ قرار داد مقاصد قوم کے آباؤ اجداد کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، آئین میں جمہوری اصولوں، اقدارکی پابندی اور پیروی کے بارے میں کوئی ابہام نہیں ہے، دنیا کی پرانی جمہوریتوں نے جنگوں کے دوران بھی انتخابات میں کبھی تاخیر نہیں کی، امریکا نے 1812 میں برطانیہ کے ساتھ جنگ کے باوجود انتخابات کرائے، امریکی صدر ابراہم لنکن نے1864 خانہ جنگی کے وقت بھی انتخابات معطل کرنےکا نہیں سوچا۔

صدر مملکت کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کرکے مناسب آئینی قدم اٹھایا، پختہ خیال ہے کہ انتخابات ملتوی یا ان میں تاخیر کرنےکا جواز فراہم کرنے والے حالات ملک میں نہیں، حالیہ عالمی تاریخ ثابت کرتی ہےکہ انتخابات کے التوا نے جمہوریت کو طویل المدتی نقصان پہنچایا ہے۔

TAGGED:الیکشنچیف الیکشن کمشنر کو خطصدر مملکت عارف علوی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جم جانیوالی خواتین کیلیےخوشخبری؛وزن کم کرنے کاآسان نسخہ
Next Article سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں؛بلاول کی IMFکو دہائی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کراچی صوبا مہم ملک توڑنے کی سازش ہے، جیو گروپ اس سازش میں‌شامل ہے؛عوامی تحریک

حیدرآباد (ویب‌ڈیسک): کراچی کو صوبا بنانے کی مہم ملک توڑنے کی سازش ہے، ایم کیو ایم کے ہمراہ جیو نیوز…

August 11, 2025
پاکستانکاروبار

کراچی:گاڑیوں کے ڈیلر عزیز سیکھاکے گھر چھاپہ، تکیوں سےغیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی (ویب ڈیسک): حساس اداروں نے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئےگاڑیوں کے امپورٹر کے گھر…

September 27, 2023
پاکستان

حکومت کا جاتے جاتے سرکاری ملازمین کو الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا تحفہ

(ویب ڈیسک ):حکومت نے آج اپنی مدت اختتام پذیر ہونے سے قبل سرکاری فرائض ادا کرنے والے تمام سرکاری ملازمین…

August 9, 2023
پاکستانتازہ ترین

اسد عمر پارٹی عہدے سےمستعفی،کوئی دباؤ نہیں، اپنی مرضی سے عہدہ چھوڑا

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عہدہ اور کورکمیٹی کی…

May 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?