مردان (ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی مشاق طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا تاہم طیارے میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ طیارے نے مردان کے قریب کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی، حادثے کا شکار طیارہ پاک فضائیہ کا سپر مشاق تربیتی جہاز تھا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ 2022 میں بھی پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہوگئے تھے۔