Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ڈیرہ اسماعیل خان: عسکریت پسندوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ڈیرہ اسماعیل خان: عسکریت پسندوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ
پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: عسکریت پسندوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ

Published February 9, 2023
Tags: Featured ڈیرہ اسماعیل خان سید یعقوب بخاری کلاچی تھانے ہتھلہ چیک پوسٹ
Share
SHARE

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک): خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح عسکریت پسندوں نے کلاچی تھانے کی ہتھلہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم کارروائی کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایک قومی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان سید یعقوب بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور عسکریت پسند جدید ترین ہتھیاروں سے لیس تھے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موثر جوابی کارروائی کی جس کی وجہ سے حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد شعیب خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھے۔واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے جہاں زیادہ تر بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

30 جنوری کو پشاور کے ریڈ زون میں بدترین خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

خودکش دھماکے کی ذمہ داری ابتدائی طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی، مگر بعد ازاں اس نے حملے سے خود کو الگ کردیا تھا لیکن متعدد ذرائع نے پہلے ہی اشارہ دے دیا تھا کہ یہ حملہ دہشت گردوں کے مقامی گروپوں کی طرف سے کیا گیا تھا۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان، نظریاتی طور پر افغان طالبان سے منسلک ہے جس نے گزشتہ برس ملک بھر میں 100 سے زائد حملے کے جن میں سے زیادہ تر حملے اس وقت کیے گئے جب گزشتہ برس اگست میں اس کے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں تلخی پیدا ہوئی، جس کے بعد کچھ عرصہ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن 28 نومبر 2022 کو کالعدم ٹی ٹی پی نے جنگ بندی ختم کرتے ہوئے ملک بھر میں حملے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ ماہ پشاور کے نواحی علاقے سربند میں تھانے پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر اور ان کے 2 گن مین شہید ہو گئے۔

اس سے ایک روز قبل 7 جنوری کو خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں عسکریت پسندوں نے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے 28 نومبر 2022 کو سیز فائر کے خاتمے کے بعد بنوں میں دہشت گردی کے واقعات سب سے زیادہ ہوئے ہیں۔گزشتہ برس 8 دسمبر کو ضلع بنوں میں کنگر پل کے قریب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

بعد ازاں 18 دسمبر کو بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے مرکز میں قید دہشت گردوں نے تفتیش کاروں کو یرغمال بنا کر اپنی بحفاظت رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

سال 2022 کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ پولیس نے جنوبی اور شمالی وزیرستان، لکی مروت اور بنوں کے اضلاع کو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ مقامات قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں پولیس کے خلاف ٹارگیٹڈ حملوں میں بھی اضافہ ہوا، دہشت گردوں سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں 118 پولیس اہلکار شہید اور 117 زخمی ہوئے۔

TAGGED:Featuredڈیرہ اسماعیل خانسید یعقوب بخاریکلاچی تھانےہتھلہ چیک پوسٹ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پی ٹی آئی43اراکین کو ایوان میں داخل نہ ہونے دیاجائیگا،NAسیکریٹریٹ
Next Article ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوکیواولمپکس کا ٹھیکوں میں بدعنوانی کااعتراف، گرفتاریاں
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کا ’بلیک ٹائیگر‘ بننے سے انکار

ممبئی(شوبزڈیسک): بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے پاکستان کی جاسوسی پر مبنی فلم کرنے سے انکار کر دیا۔بھارتی…

February 17, 2023
پاکستانکاروبار

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز کا پیڑول پمپس بند کرنے کا اعلان، ڈی ریگولیٹ پالیسی ختم اور منافع بڑھانے کا مطالبہ

کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند…

February 20, 2025
پاکستانتازہ ترین

سجاو ل:کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

سجاول (ویب ڈیسک): سجاول میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ریسکیو…

September 11, 2023
دنیا

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

(ویب ڈیسک): سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے…

June 27, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?