Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: احسان اللہ کی با=لنگ،روسو کی جارحانہ بیٹنگ سےسلطانز کی فتح
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کھیل > احسان اللہ کی با=لنگ،روسو کی جارحانہ بیٹنگ سےسلطانز کی فتح
کھیل

احسان اللہ کی با=لنگ،روسو کی جارحانہ بیٹنگ سےسلطانز کی فتح

Published February 15, 2023
Tags: Featured احسان اللہ تباہ کن باؤلنگ شکست فاسٹ باؤلر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
Share
SHARE

ملتان (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے میچ میں ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی تباہ کن باؤلنگ اور رائلی روسو کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔

𝐓𝐇𝐔𝐍𝐃𝐄𝐑𝐁𝐎𝐋𝐓𝐒 🚀

Ihsanullah is bowling with serious heat 🔥#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvQG pic.twitter.com/TnLTbRgVeu

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2023

اننگز کے دوسرے ہی اوور میں مارٹن گپٹل صرف سات رنز بنانے کے پویلین لوٹ گئے جبکہ عبدل بنگلزئی بھی صرف ایک رن بنانے کے بعد عباس آفریدی کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔

کپتان سرفراز احمد کا صفر پر آسان کیچ ڈراپ ہوا لیکن وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور احسان اللہ کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی گیندپر بولڈ ہو گئے۔

گلیڈی ایٹرز کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب احسان اللہ نے اپنے اگلے اوور میں جیس روئے کو آؤٹ کرنے کے بعد اگلی ہی گیند پر افتخار احمد کو بھی چلتا کردیا اور یوں 46 کے مجموعی اسکور پر مہمان ٹیم پانچ وکٹیں گنوا بیٹھی۔

𝐓𝐇𝐔𝐍𝐃𝐄𝐑𝐁𝐎𝐋𝐓𝐒 🚀

Ihsanullah is bowling with serious heat 🔥#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvQG pic.twitter.com/TnLTbRgVeu

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2023

عمر اکمل اور محمد نواز نے وکٹیں گرنے کے سلسلے کو کچھ دیر کے لیے روک دیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 20 رنز کی ساجھے داری بنائی لیکن اس سے قبل کہ یہ دونوں کھلاڑی ساجھے داری میں مزید رنز کا اضافہ کرتے، 14 رنز بنانے والے نواز ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

عمر اکمل بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ کر سکے اور اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر احسان اللہ کو وکٹ دے کر چلتے بنے جنہوں نے نسیم شاہ کو بولڈ کر کے اننگز میں پانچواں شکار کیا۔

اختتامی اوورز میں نسیم شاہ اور محمد حفیظ نے چند بڑے شاٹس کھیلے لیکن اس کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک اوور قبل ہی 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، حسنین نے 22 اور حفیظ نے 18 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ جیسن روئے 27رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 12 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں جبکہ ثمین گُل اور عباس آفریدی نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کو دوسرے ہی اوور میں شان مسعود کا نقصان اٹھانا پڑا جو ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹے۔اس کے بعد محمد رضوان کا ساتھ دینے رائلی روسو آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بتدریج اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔رائلی روسو نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور نوان تھسارا کو ایک ہی اوور میں چار چوکے لگا کر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے۔

انہوں نے اس کے بعد گلیڈی ایٹرز کے بقیہ باؤلرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور تیز رفتاری سے رنز کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

ہدف تک رسائی میں سلطانز کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہوں نے 39 گیندوں قبل ہی 111 رنز کے مجموعی تک رسائی حاصل کر کے 9 وکٹوں کی بڑی فتح اپنے نام کر لی۔

رائلی روس نے 42 گیندوں پر تین چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رضوان نے 34 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

Rossouw magic driving @MultanSultans forward 🔥#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvQG pic.twitter.com/S7GuwoQI6j

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2023

احسان اللہ کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

TAGGED:Featuredاحسان اللہتباہ کن باؤلنگشکستفاسٹ باؤلرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیب ترامیم نے زیر التوا مقدمات کا دروازہ بند کردیا ہے؛ چیف جسٹس
Next Article IMF شرائط پرمنی بجٹ پیش،سیلز ٹیکس17سے 25 فیصد کرنیکی تجویز
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

’کالکی2898‘ کا نیا ریکارڈ، پرابھاس نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک): سپر اسٹار اداکارہ پرابھاس کی فلم ’کالکی2898‘ نے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا اور شاہ رخ…

August 8, 2024
کاروبار

ایک اور نادر شاہی فیصلے کی تیاری:آئندہ ماہ پیٹرول قیمتیں پھر بڑھنےکا خدشہ

اسلام آباد : (ویب ڈیسک): 16اگست 2023 سے ڈالر کی قدر میں اضافے سے شرح مبادلے میں12روپے کا فرق پڑا…

August 29, 2023
سائنس و ٹیکنالوجیکھیل

ماؤنٹ ایورسٹ کی مہم جوئی پر جانیوالوں کیلئے ٹریکنگ چپ کا استعمال لازمی قرار

کھٹمنڈو (ویب ڈیسک): نیپال نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی خواہش رکھنے والے کوہ پیماؤں…

March 2, 2024
کھیل

کراچی نے ملتان کو 66 رنز سے شکست دے دی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک): ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آٹھویں ایڈیشن کے چودھویں میچ میں کراچی…

February 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?