میکسیکو کے شہر ویراکروز میں 10 سالہ بچے نے 11 سالہ بچے کو ویڈیو گیم میں ہارنے کے سبب گولی مار کے قتل کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویرا کروز میکسیکو کے سب سے زیادہ پرتشدد شہروں میں سے ایک ہے جس کی وجہ منشیات کے اسمگلروں کے درمیان ہونے والی مسلسل جنگ ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ دونوں بچے ایک دکان پر ویڈیو گیم کھیل رہے تھے جب 10 سالہ بچہ دوسرے سے ہار گیا تو اس نے ہار برداشت نہ ہونے پر فوراً جیب سے پستول نکالی اور جیتنے والے کے سر پر گولی چلا دی۔
واقعے کے فوراً بعد مقتول کے گھر والے جائے وقوعہ پر پہنچے اور الزام عائد کیا کہ ملزم میز پر پستول رکھ کر فرار ہوگیا ہے۔