Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: عدالتی نظام درست کرنے کیلئے آئینی عدالت ضروری ہے؛بلاول بھٹو نے آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کردی
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > عدالتی نظام درست کرنے کیلئے آئینی عدالت ضروری ہے؛بلاول بھٹو نے آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کردی
پاکستان

عدالتی نظام درست کرنے کیلئے آئینی عدالت ضروری ہے؛بلاول بھٹو نے آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کردی

Published September 20, 2024
Tags: Featured آئینی عدالت کا مینڈیٹ آئینی معاملات کی تشریح ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ججز نے جلوس نکالنے ہیں تو باقاعدہ پارٹی بنائیں عدالتی اصلاحات پیپلز پارٹی کا دیرینہ موقف اور مطالبہ عدالتی نظام درست کرنے کیلئے آئینی عدالت ضروری
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات پیپلز پارٹی کا دیرینہ موقف اور مطالبہ ہے، عدالتی نظام درست کرنے کیلئے آئینی عدالت ضروری ہے۔ملک بھر کے وکلا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وکلا نے ہمیشہ آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جدوجہد کے نتیجے میں مشرف کی آمریت کو شکست دی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ محترمہ شہید کہتی تھیں اگر ججز نے جلوس نکالنے ہیں تو باقاعدہ پارٹی بنائیں، محترمہ کو پتا تھا عدالت سے سیاست ہوگی تو عوام کا نقصان ہوگا۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کیے، آئینی عدالت کا مینڈیٹ آئینی معاملات کی تشریح ہوگا، اٹھارویں ترامیم کے ذریعے ججوں کی تعیناتی کا نظام وضع کیا گیا، مجھے شہید بھٹو کے کیس میں انصاف کے لیے 50 سال لگے، افتخار چوہدری نے جو بنیاد ڈالی اسے کبھی ثاقب نے تو کبھی گلزار نے آگے بڑھایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ افتخار چوہدری کے بعد یہ روایت بن گئی ہے کہ آپ کی رشتہ داری ہے تو آپ جج بنیں گے ورنہ آپ جانے اور عدلیہ جانے، ججز کی تقرری کے عمل میں شفافیت بےنظیر بھٹو کا مطالبہ تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ ججز کی تقرری چیف جسٹس کی مرضی سے ہوگی، ججز کا کام ڈیم بنانا نہیں، کراچی کو پرانا بنانا ہے یا نیا بنانا نہیں، عدالتوں میں اتنے سارے کیسز پینڈنگ ہیں، ججز کی تعیناتی کے نظام کو درست کرنا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سمجھایا تھا کہ 58 ٹوبی کا غلط استعمال ہوگا اور پھر وہ خود اس کا شکار ہوئے، جب میثاق جمہوریت پر دستخط ہوئے تو افتخار چوہدری مشرف کا چیف جسٹس تھا، بےنظیر بھٹو نےاس وقت کہا تھا کہ ملک میں آئینی عدالتیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت وعدے کے مطابق ترمیم کرنے تک پیچھے نہیں ہٹوں گا، وکلا میں سے کچھ لوگ پھر چیف تیرے جانثار کا نعرہ لگائیں گے، عوام کو جلد اور فوری انصاف ہماری ترجیحات میں شامل ہے، عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے اقدامات یقینی بنانے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وکلا جانتے ہیں کہ انصاف کی فراہمی میں کتنی مشکلات ہیں، کسی شخصیت کے بجائے عوام کے حق میں نعرہ لگایا جائے، جانتا ہوں وکلا کو مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے استعمال کیا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم ہر فرنٹ پر لڑیں گے، ہائی کورٹ، سپریم کورٹ بار، پارلیمان سمیت سڑکوں پر لڑنا پڑا تو لڑیں گے، چارٹر آف ڈیموکریسی میں کئے وعدے کو پورا کریں گے، وکلا تیاری پکڑیں، ہم جدوجہد کریں گے۔

TAGGED:Featuredآئینی عدالت کا مینڈیٹ آئینی معاملات کی تشریح ہوگاپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداریججز نے جلوس نکالنے ہیں تو باقاعدہ پارٹی بنائیںعدالتی اصلاحات پیپلز پارٹی کا دیرینہ موقف اور مطالبہعدالتی نظام درست کرنے کیلئے آئینی عدالت ضروری
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حزب اللہ کو پیجر فراہم کرنیوالی کمپنی اسرائیلی انٹیلی جنس چلاتی ہے: امریکی اخبار کا انکشاف
Next Article بالی ووڈ میں شکل و صورت اور وزن پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، عالیہ بھٹ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

دلچسپ و عجیبویڈیوز

نیو جرسی کے ٹیکسی ڈرائیور نے اجنبی شخص کو گردہ عطیہ کر دیا

نیوجرسی(ویب ڈیسک): انسانی ایثار اور ہمدردی کی ایک عجیب و غریب خبر امریکا سے آئی ہے جہاں اوبر ٹیکسی ڈرائیور…

April 3, 2023
کاروبار

قطر سے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے، گیس بحران ٹل گیا

لاہور (ویب ڈیسک) : قطر سے منگوائے گئے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے۔سوئی سدرن ذرائع کےمطابق سمندری طوفان…

June 22, 2023
پاکستان

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ آج پھر سنی اتحاد…

June 27, 2024
کھیل

ورلڈکپ 17 واں میچ: بھارت کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

پونے (اسپورٹس ڈیسک): آئی سی سی ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بھارت کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔پونے میں کھیلے…

October 19, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?