Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ایک گرم ہوا کا غبارہ ، جو امریکہ – چین تکرار کا باعث بن گیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دلچسپ و عجیب > ایک گرم ہوا کا غبارہ ، جو امریکہ – چین تکرار کا باعث بن گیا
دلچسپ و عجیب

ایک گرم ہوا کا غبارہ ، جو امریکہ – چین تکرار کا باعث بن گیا

Published February 4, 2023
Tags: Featured الجزیرہ پینٹاگون لاطینی امریکا کی فضا مشتبہ چینی غبارہ
Share
SHARE

واشنگٹن(ویب ڈیسک): لاطینی امریکا کی فضا میں دیکھے جانے والے مشتبہ چینی غبارے نے ایک بار پھر چین اور امریکا کے درمیان تناؤ کی کیفیت پیدا کر دی ہے، عین اس موقع پر جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن چین کا دورہ کرنے والے تھے۔پینٹاگون نے جمعہ کے روز بتایا کہ لاطینی امریکا میں ایک چینی غبارے کو دیکھا گیا ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس مقام پر دیکھا گیا، واشنگٹن نے اسے جاسوس غبارہ قرار دیا اور کہا کہ یہ امریکی خودمختاری کی ’واضح خلاف ورزی‘ ہے۔

دوسری جانب چین نے کہا کہ یہ ایک شہری موسمیاتی اور دیگر سائنسی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والا غبارہ ہے، جو امریکی فضائی حدود میں بھٹک گیا ہے۔

پینٹاگون نے کہا کہ یہ غبارہ اس وقت تجارتی ہوائی ٹریفک سے کافی بلندی پر سفر کر رہا ہے اور اس سے زمین پر کسی فوجی یا شہری نقصان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ہاٹ ایئر بلون کو امریکی ریاست مونٹانا میں دیکھا گیا جہاں مالمسٹروم ایئر فورس بیس واقع ہے، جہاں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کے لیے تقریباً 150 گودام بنے ہوئے ہیں، بشمول جوہری صلاحیت کے حامل مِنٹ مین III۔

پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائڈر نے کہا کہ غبارہ اپنا رخ بدل چکا ہے اور وسطی امریکا سے تقریباً 60 ہزار فٹ کی بلندی پر مشرق کی طرف تیر رہا ہے، اور باقاعدہ نقل و حرکت کی صلاحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے، انھوں نے امکان ظاہر کیا کہ یہ غبارہ چند دن مزید امریکا فضا پر رہے گا۔

چینی غبارے نے امریکی وزیرِ خارجہ کا دورہ چین ملتوی کروا دیا

ایک امریکی تجارتی موسمیاتی ادارے نے کہا کہ غبارہ ممکنہ طور پر امریکا سے نکل جائے گا اور ہفتے کی شام بحر اوقیانوس کے اوپر گزرے گا۔

سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ریپبلکن ممبر، مائیک راؤنڈز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غبارے کو پکڑنا اچھا ہوگا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کیا یہ واقعی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے بنایا گیا تھا یا یہ ہمارے ردعمل کی صلاحیت کو جانچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

TAGGED:Featuredالجزیرہپینٹاگونلاطینی امریکا کی فضامشتبہ چینی غبارہ
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انسداد دہشت گردی:پاک-امریکا مذاکرات آئندہ ماہ ہوںگے، بلاول بھٹو
Next Article حنا ربانی کھراور بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی سری لنکا میں ملاقات
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

کے پی کے عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے: بیرسٹر سیف

(ویب ڈیسک): پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو لائف انشورنس فراہم…

October 27, 2024
پاکستان

عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا جلد خاتمہ ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

(ویب ڈیسک):‌ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت…

June 14, 2024
پاکستان

بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہوگا: آصف زرداری

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک): سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زردرای کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا…

February 17, 2024
پاکستان

اسٹبلشمنٹ آئین سے کھلواڑ کرتی ہے،فوج اور ایجنسیوں کو سیاست سےتوبہ کرنا ہوگی؛ اچکزئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کچھ لوگ 22 کروڑ…

March 1, 2024
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?