Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب
پاکستانتازہ ترین

ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب

Published August 4, 2023
Tags: مردم شماری کے نتائج منظور ہوگئے تو انتخابات میں چار ماہ کی تاخیر ہو گی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس کل 5 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظور کر لی ہے جس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کیلئے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

محکمہ شماریات نے مردم شماری کا عمل مکمل کرکے اس کے نتائج بھی مرتب کر لیے ہیں جو اب سی سی آئی کو بھیجے گئے ہیں تاکہ اس آئینی فورم پر انہیں منظوری مل سکے، اگر مردم شماری کے نتائج منظور ہوگئے تو آئندہ عام انتخابات میں کم از کم تین سے چار ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔

قبل ازیں، پہلے اس بات پر بحث و مباحثہ ہوا تھا کہ سی سی آئی کا اجلاس 2 اگست کو بلایا جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل کہا تھا کہ آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر ہوں گے۔

انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی سی آئی کیلئے تین امکانات ہیں: اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اجلاس میں نشاندہی کردہ سنگین خامیوں کو بنیاد بنا کر مردم شماری کے نتائج منسوخ کر دے یا پھر نتائج منظور کر لے۔

آخر الذکر معاملے کی صورت میں آئندہ الیکشن میں تاخیر کے نتائج سامنے آئیں گے کیونکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام کرے گا۔

تیسرا امکان یہ ہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دیدی جائے جو تنازعات کو طے کرے اور ایسا حل سامنے لائے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے قابل قبول ہو۔

ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ حکومت آئینی ترامیم کی منظوری کیسے حاصل کرے گی کیونکہ اس کیلئے دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔ اگر کسی بھی موقع پر عام انتخابات میں تاخیر کا منصوبہ موجود ہے تو ایسی صورت میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کو منظور کیے جا سکتے ہیں۔

ایسی صورت میں الیکشن کمیشن کو کم از کم 4 سے 6 ماہ درکار ہوں گے تاکہ حلقہ بندی کا عمل مکمل ہو سکے۔

تازہ ترین مردم شماری کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ ملک کی آبادی 250 ملین کے قریب تھی لیکن یہ 240ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

محکمہ شماریات نے 48اضلاع کے منتخب بلاکس میں ڈیجیٹل آبادی کی مردم شماری کے پہلے نتائج کی تصدیق کیلئے پوسٹ شماری سروے کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

محکمہ شماریات نے اعداد و شمار کی تصدیق کیلئے ملک کے منتخب اضلاع میں 2500بلاکس کا انتخاب کیا تاکہ اس مشق کو معتبر بنایا جا سکے۔

تازہ ترین مردم شماری کے کچھ نتائج کافی منفرد اور دلچسپ تھے لیکن ماہرین کیلئے یہ قبول کرنا مشکل تھا خاص طور پر بلوچستان کے ان علاقوں میں جہاں بلوچ شہریوں کی آبادی زیادہ ہے۔

مردم شماری کے مقررہ ٹائم فریم کی تاریخوں میں توسیع کی گئی اور آخر کار پوسٹ شماری سروے بھی کرایا گیا لیکن اس کے نتائج تاحال معلوم نہیں ہو سکے اس لیے تنازع شروع ہونے کے امکانات برقرار رہیں گے۔

TAGGED:مردم شماری کے نتائج منظور ہوگئے تو انتخابات میں چار ماہ کی تاخیر ہو گی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انسداد ہراسانی کمیٹیوں میں وہ لوگ ہیں جنہیں خود ہراسانی پر نکالا گیا، چیئرمین ایچ ای سی
Next Article مجھے گڑبڑ نظرآرہی ہے، سیکریٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں، منظوروسان
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکھیل

لاہوربارش میں دورہ: گاڑی سے فیملی پر پانی اڑانے پروہاب نےمعافی مانگ لی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے لاہور میں ہونے والی بارش میں اپنی وائرل…

July 6, 2023
پاکستان

الیکشن کی تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا، ایکشن کیلیے PTI سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سپریم کورٹ میں ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کے معاملے میں پاکستان تحریک…

May 4, 2023
پاکستانکاروبار

پاکستان کے انتظامی اُمور بھی ورلڈ بینک طے کریگا؟ وفاق و صوبوں میں ہم آہنگی نہیں، ٹیکس وصولی کم ہے؛ عالمی بینک

کراچی (ویب ڈیسک): عالمی بینک کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث…

October 17, 2023
پاکستانتازہ ترین

کراچی: تاجرکو 3کروڑبھتےکی پرچی بھیجنے والاگینگ گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کی پولیس نے تاجر کو 3 کروڑ روپے بھتے کی پرچی گولی کے ساتھ بھیجنے والے…

March 26, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?