کراچی (ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر ایل ون میں شہریوں نے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلا دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شہریوں نے مبینہ ڈاکوؤں پر تشدد کیا اور پھر انہیں زندہ جلا ڈالا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جھلسنے والے دونوں مبینہ ڈاکو دم توڑ گئے ہیں جن کی لاشیں اسپتال روانہ کردی گئی ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کا کہنا ہے کہ واقعےکی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق دونوں ملزمان نے سرجانی کے علاقے میں پیٹرول پمپ لوٹنےکی کوشش کی، پمپ پر موجود افراد نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر آگ لگادی۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور دو موبائل فون ملے، دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔