Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: دیا بھیل کے لرزہ خیز قتل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > دیا بھیل کے لرزہ خیز قتل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل
پاکستان

دیا بھیل کے لرزہ خیز قتل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل

Published December 31, 2022
Tags: خصوصی ٹیم تشکیل دیا بھیل قتل ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس
Share
SHARE

سانگھڑ (نجات نیوز): پولیس کی جانب سے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک ہندو خاتون کے لرزہ خیز قتل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ شہید بینظیر آباد کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) محمد یونس چانڈیو نے بتایا کہ سانگھڑ کی تعلقہ سنجھورو میں سرسوں کے کھیت سے 40 سالہ بیوہ شریمتی دیا بھیل کی لاش برآمد ہوئی، جنہیں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں، واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) 28 دسبر کو درج کر لی گئی تھی۔ ڈی آئی جی محمد یونس چانڈیو نے میڈیا کو بتایا تھا کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بشیر احمد بروہی کی سربراہی میں قتل کی تحقیقات کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجرموں کی گرفتاری کے لیے مخلصانہ کوشش کریں اور نتیجہ خیز پیش رفت پر مبنی رپورٹ 7 روز میں ان کے دفتر میں جمع کریں۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ سراغ رساں کتے بھی تحقیقات کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں، وہ ہمیں متاثرہ خاتون کے قریبی رشتے دار کے گھر تک لے گئے لیکن ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حتمی نتیجے تک پہنچنے سے پہلے ہر ممکنہ زاویے سے تحقیقات کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اب تک 30 افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے لیکن اب تک باضابطہ طور پر کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد افراد کے ڈی این اے کے نمونے بھی تفتیش کے مقصد سے حاصل کیے گئے ہیں۔

محمد یونس چانڈیو کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی طور پر جائے وقوع کا دورہ کیا تھا اور مقتولہ کے ورثا اور گاؤں کے بزرگوں سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مقتولہ دور دراز گاؤں ڈپیوٹی میں رہتی تھی اور 5 بچوں کی ماں تھی۔

TAGGED:خصوصی ٹیم تشکیلدیا بھیل قتلڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سابق امریکی صدرٹرمپ کے ٹیکس گوشوارے ظاہر کردیے گئے
Next Article بالی ووڈ اداکار ہ کیارا آڈوانی کی 5 فروری کو شادی، جانیے کس سے؟
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانکاروبار

ادارہ شماریات کی عینک لگائیں تو مہنگائی ختم: ملک میں مہنگائی میں کمی کی رپورٹ جاری

کراچی (ویب ڈیسک): ملک میں مہنگائی میں مسلسل چوتھےہفتے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ…

September 6, 2024
پاکستان

نیب ترامیم:ختم ہونیوالےکیسز کا پچھلے چھ ماہ کا ریکارڈ دیں؛ عدالت

اسلام آباد(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی وجہ سے ختم ہونے والے نیب کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔…

February 1, 2023
پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا بار کونسل کا بھی جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس دائر

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا بار کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے ایک جج…

April 5, 2023
پاکستانتازہ ترین

فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں،قانونی ہے؛ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔…

January 25, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?