Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: ودہولڈنگ ٹیکس اب ایجنٹ اپنے پاس نہیں‌ رکھ سکے گا، براہ راست وصولی کیلیے سویپ سسٹم تیار
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > کاروبار > ودہولڈنگ ٹیکس اب ایجنٹ اپنے پاس نہیں‌ رکھ سکے گا، براہ راست وصولی کیلیے سویپ سسٹم تیار
کاروبار

ودہولڈنگ ٹیکس اب ایجنٹ اپنے پاس نہیں‌ رکھ سکے گا، براہ راست وصولی کیلیے سویپ سسٹم تیار

Published December 25, 2023
Tags: Featured سویپ پیمنٹ رسید سسٹم تیار ود ہولڈنگ ٹیکس براہ راست وصولی
Share
SHARE

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس براہ راست وصولی کیلیے سویپ پیمنٹ رسید سسٹم تیار کرلیا۔وفاقی حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس چوری روکنے، ڈاکیومنٹیشن کو فروغ دینے، ایجنٹس کی جانب سے کٹوتی کردہ ودہولڈنگ ٹیکس اپنے پاس رکھنے کے بجائے براہ راست خزانے میں جمع کرنے کیلیے سویپ پیمنٹ رسید سسٹم (SPR ) تیار کرلیا، اسسے ایجنٹس کی جانب سے رقم کٹوتی کے بجائے براہ راست خزانے میں جمع ہو گی۔

سسٹم کے نفاذ کیلیے ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے اسٹیک ہولڈرز کی آرا کیلیے جاری کردیا ہے، ان سے اعتراضات اور آرا کیلیے سات دن کا وقت مقررر کیا ہے، گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد انکم ٹیکس ترمیمی رولز لاگو کردیے جائیں گے۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ٹیکس ریونیو اور ٹکس نیٹ بڑھانا ہے، پہلے ود ہولڈنگ ایجنٹس سپلائرز سے ود ہولڈ کیا جانے والا ٹیکس اپنے پاس رکھتے تھے، اس سسٹم سے رقم براہ راست سرکاری خزانے میں جائے گی۔

ایف بی آر کے تیار کردہ مجوزہ رولز کے مسودے کی کاپی کے مطابق انکم ٹیکس رولز 2002 کے چیپٹر 9 میں پارٹ تین کے بعد پارٹ چار کے نام سے نیا چیپٹر شامل کیا گیا ہے۔

ترمیمی رولز کا اطلاق ایف بی ارکے نوٹیفائی کردہ تمام سویپ ایجنٹس پر اطلاق ہوگا‘ تمام سویپ ایجنٹس کو نئے چیپٹر نمبر چار میں دی گئی تمام ریکوائرمنٹس کو پورا کرنا ہوگا۔

مجوزہ رولز کے مطابق ہر سویپ ایجنٹ کو سویپ آئی ڈی جاری ہوگی، اپنا آئی آر آئی ایس پروفائل اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اور ہر نوٹیفائڈ سویپ ایجنٹ کو ایف بی آر کی منظور شدہ و لائننس یافتہ کمپنی کا جاری کردہ فسکل الیکٹرانک ڈیوائس سسٹم و سافٹ ویئر نصب کر کے ایف بی آڑ کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا۔

اس سسٹم کے تحت جاری ہونے والی الیکٹرانک سویپ پیمنٹ رسید وں پر سویپ آئی ڈی اور ایس پی آر نمبر ز درج ہونگے ‘ رسیدوں پر سویپ ایجنٹس اور سپلائرز کے نام، ایڈریس اور این ٹی این نمبرز و سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرزبھی درج ہوں گے۔

مجوزہ رولز کے مطابق ٹیکس ریفنڈز و ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کلیم کرنے کے ساتھ ٹیکس کلکشن و ٹیکس کٹوتی کا واحد ثبوت سویپ پیمنٹ رسید (ایس پی آر) ہوگی‘ سویپ ایجنٹس کو سویپ ایجنٹس کے طور پر رجسٹریشن و انٹیگریشن کی تاریخ میں توسیع کیلئے معقول جواز کے ساتھ آئی آر آئی ایس سسٹم کے ذریعے متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو درخواست دینا ہوگی۔

جو سویپ ایجنٹس خلاف ورزی کے مرتکب پائے جائیں گے ان کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت جرمانوں و سزاوں کیلیے کاروائی کی جائے گی۔

TAGGED:Featuredسویپ پیمنٹ رسید سسٹم تیارود ہولڈنگ ٹیکس براہ راست وصولی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article افواہیں‌حقیقت بن گئیں:ارباز خان نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل
Next Article انتخابات: ہماری تیاریاں مکمل، مزید 8 ہزار لوگ حکومت سے مانگے ہیں؛ AIGکراچی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستان

انتخابات التوا کیس:عدالت ہی الیکشن کی تاریخ آگےبڑھا سکتی ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست…

April 3, 2023
پاکستان

بلدیہ فیکٹری کیس: رحمان بھولا،زبیر چریا کو پھانسی، رؤف صدیقی کو چھوڑ دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزم رحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت…

September 11, 2023
دنیا

روس سے تیل خریدنے پر مزید ٹیرف عائد ہوگا؛ ٹرمپ کی بھارت کے بعد چین کو بھی دھمکی

واشنگٹن(ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے چین پر…

August 7, 2025
پاکستان

حکومت کی سوچ کل والی رہی تو مزید مذاکرات بے معنی ہیں: شاہ محمود

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پہلے…

May 3, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?