Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمےکا باعث بن سکتی ہے،ایلون مسک
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمےکا باعث بن سکتی ہے،ایلون مسک
سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمےکا باعث بن سکتی ہے،ایلون مسک

Published November 2, 2023
Tags: Featured پہلی بار انسانوں کا سامنا خود سے زیادہ ذہین حریف سے دنیا کی پہلی اے آئی سیفٹی کانفرنس
Share
SHARE

لندن (ٹیک ڈیسک): آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔یہ انتباہ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے دنیا کی پہلی اے آئی سیفٹی کانفرنس کے دوران کیا۔ایلون مسک کے مطابق ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کے وجود کے لیے خطرہ ہے، کیونکہ تاریخ میں پہلی بار انسانوں کا سامنا خود سے زیادہ ذہین حریف سے ہوگا۔

یکم نومبر کو برطانیہ میں شروع ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں امریکا، چین، بھارت، فرانس، جرمنی اور بھارت سمیت 28 ممالک کے حکومتی وفود شریک ہیں۔

ان سب ممالک نے کانفرنس کے پہلے دن ایک اعلامیے پر بھی دستخط کیے جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے ایک ممکنہ بڑا خطرہ قرار دیا گیا۔

ایلون مسک نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے خیال میں اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کو لاحق چند بڑے خطرات میں سے ایک ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم دیگر مخلوقات سے زیادہ طاقتور یا تیزرفتار نہیں، مگر ہم ان سے زیادہ ذہین ہیں، تاہم اب انسانی تاریخ میں پہلی بار ہمیں خود سے زیادہ ذہین چیز کا سامنا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے نہیں معلوم کہ ہم اس طرح کی چیز پر کنٹرول کر سکتے ہیں یا نہیں، مگر میرے خیال میں ہمیں اس کی راہ کا تعین کرنا چاہیے جو انسانیت کے لیے مفید ہوگا’۔

ایلون مسک نے کہا کہ ‘میرا خیال ہے کہ یہ انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے اور اگر ہم اے آئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت دیکھیں تو یہ ممکنہ طور پر سب سے بڑا خطرہ ہے’۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس کانفرنس کے دوران اے آئی ٹیکنالوجی کو کنٹرول کرنے کے لیے بین الاقوامی ہم آہنگی تشکیل پائے گی، تاکہ ایسی اتھارٹی کا قیام عمل میں آسکے جو اے آئی کمپنیوں کی پیشرفت پر نظر رکھ سکے۔

کانفرنس کے آغاز پر برطانوی بادشاہ چارلس سوم کا ایک ویڈیو پیغام نشر کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے مواقع پیدا ہوں گے مگر اس کے حوالے سے لاحق خطرات کی روک تھام کے لیے فوری کام کرنے کی ضرورت ہے۔

TAGGED:Featuredپہلی بار انسانوں کا سامنا خود سے زیادہ ذہین حریف سےدنیا کی پہلی اے آئی سیفٹی کانفرنس
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اماراتی ہسپتالوں میں غزہ کے متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کریںگے؛ یو اے ای صدر
Next Article غزہ: اسرائیلی حملےپھنسی ہوئی آبادی پر جان بوجھ کر بمباری اور قتل ہے؛انجیلینا جولی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

صحت

دنیا پھرخطرے میں، 1 ارب افراد ہیضے کےخطرے سے دوچار؛ WHO

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): دنیا کے 43 ممالک میں ایک ارب سے زائد افراد ہیضے کی بیماری کی وبا کے خطرے…

May 22, 2023
صحت

وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی میں جدید چلڈرن اسپتال کا افتتاح کردیا

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورنگی نمبر 5 میں چلڈرن اسپتال کا افتتاح کردیا۔ترجمان کے…

April 28, 2023
پاکستان

رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی

(ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کی معیشت کی صورتحال سے متعلق ششماہی رپورٹ جاری کردی جس میں…

May 14, 2024
پاکستاندنیا

ایک ہی روز امارات ائیرلائن کی 3فلائٹ ہنگامی صورتحال کی شکار

ابو ظہبی (ویب ڈیسک): یورپ میں ایک ہی روز امارات ائیرلائن کی 3 مختلف پروازوں کو ہنگامی صورتحال کا سامنا…

March 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?