کراچی (ویب ڈیسک): وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اپنے اسپتالوں میں بلا تفریق مفت علاج مہیا کرتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال کے مختلف شعبوں میں بہترین علاج میں مدد کر نے پر پیشنٹس ایڈ فائونڈیشن کا شکرگزار ہوں، پیشنٹس ایڈ نے صحت مند سندھ کے مشن میں صوبائی حکومت کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
CM Sindh @MuradAliShahPPP Advisor law @murtazawahab1 Parliamentary affairs secretary in Sindh assembly on health @Qasimsoomro attending event of #PatietsAidFoundation at #PCHotel Karachi pic.twitter.com/Jvsm9uiZfb
— IRSHAD SANJRANI (@Sanjrani) February 5, 2023
انہوں نے کہا کہ پیشنٹس ایڈ 1991 سے جناح اسپتال میں غریب مریضوں کی خدمت کر رہی ہے، جناح اسپتال میں 1100 بسترے بڑھا کر 2208 کرنے میں پیشنٹس ایڈ نے حکومت سندھ کی بھرپور مدد کی۔
CM Sindh @MuradAliShahPPP PPP MPA Parliamentary Secretary On Health Sindh @Qasimsoomro along with others witnesses the signing ceremony of the agreement between the Sindh government and the Patients’ Aid Foundation for developing a working partnership at (JPMC) Karachi. pic.twitter.com/DoWuCaL7EH
— Rizwan Soomro (@RizwanS50067877) February 5, 2023
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ پیشنٹس ایڈ نے جناح اسپتال میں سائبر نائف اور ٹوموتھراپی کی دو مشین نصب کیے ہیں، ان دونوں مشینوں سے کینسر کا مفت علاج کرنے کے لئے سندھ حکومت اور پیشنٹس ایڈ مل کر کام کرتے ہیں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں دنیا کے ان دس مراکز میں شامل ہے جہاں سائبر نائف اور ٹوموتھراپی کی سہولیات موجود ہیں، حکومت سندھ اپنے اسپتالوں میں بلا تفریق مفت علاج مہیا کرتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کے اس معاہدے میں سندھ حکومت اور پیشنٹس ایڈ اپنی شراکت داری کا 25 سالہ معاہدہ کر رہی ہے، اس شراکتداری سے جناح اسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مفت علاج کی سہولیات مزید بہتر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج انتہائی مہنگا اور عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے لیکن سندھ حکومت مفت فراہم کرتی ہے، ہم صحت کی سہولیات میں پورے ملک کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ جناح اسپتال ملکی واحد سہولت ہے جہاں PET-Ct اور PET-MR کی بلکل مفت ہیں، اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں کہیں بھی PET SCAN کی سہولت مفت فراہم نہیں کی جاتی۔
ان کا کہنا تھا کہ نجی ہیلتھ کیئر سینٹر میں فی اسکین پر 90000 روپے خرچ ہوتے ہیں، کینسر کے مریض کو علاج کے دوران 2 سے 3 PET اسکین کی ضرورت پڑتی ہے، جناح اسپتال میں PET SCAN اور cyclotron بھی حکومت سندھ اور پیشنٹس ایڈ کا مشترکہ پراجیکٹ ہے۔
سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بھی جناح اسپتال میں ملک بھر کے 2000 کینسر مریضوں کی ویٹنگ لسٹ ہے، کینسر کے مریضوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومت سندھ نے 340 ملین روپے منظور کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سائبر نائف کینسر کے علاج معالجے میں 50000 سے 90000 ڈالرز کا خرچہ آتا ہے، پاکستان کے 167 شہروں اور 15 ممالک کے مریض جناح اسپتال میں کینسر کا مفت علاج کر واچکے ہیں۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ کینسر کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی تشخیص کے لئے اقدامات کرنے ہونگے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ جناح اسپتال ابتدائی دنوں میں دماغی کینسر کے علاج کی سہولت مہیا کرتا تھا، حکومت سندھ نے سائبر نائف یونٹ کو مزید بہتر بنانے کے لئے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کو 4.1 ملین ڈالر کی امداد دی ہے۔