Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: امریکہ کی کھل کراسرائیل کی حمایت،عرب ممالک کا جنگ بندی کا مطالبہ رد کردیا
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > دنیا > امریکہ کی کھل کراسرائیل کی حمایت،عرب ممالک کا جنگ بندی کا مطالبہ رد کردیا
دنیا

امریکہ کی کھل کراسرائیل کی حمایت،عرب ممالک کا جنگ بندی کا مطالبہ رد کردیا

Published November 5, 2023
Tags: Featured وہ تنازعات میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے
Share
SHARE

عمان (ویب ڈیسک): اردن میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی گول میزکانفرنس میں شرکت کے دوران ایک بار پھر امریکا کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے جنگ بندی کے مطالبے کو رد کر دیا۔عرب رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے شہریوں کی حفاظت کے تمام اقدامات کرنے چاہیئیں، ہم اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتے ہیں۔

عمان میں عرب وزرائے خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ حماس کو فلسطینیوں کے حال اور مستقبل سے کوئی دلچسپی نہیں، غزہ میں ابھی جنگ بندی کرنے سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے اور حملے کرنے کا موقع مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ، امداد اورغیر ملکیوں کے انخلا کیلئے انسانی بنیادوں پر وقفہ کارآمد ہو سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق گول میز کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے کہا کہ غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں کو دفاع قرار نہیں دیا جا سکتا، ہم غزہ میں معصوم شہریوں کے قتل عام، اسپتالوں، ایمبولینسوں، اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملوں کو اسرائیل کا حق دفاع نہیں سمجھتے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں مصری وزیر خارجہ نے غزہ میں غیر مشروط اور فوری جنگ بندی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی ہمیشہ یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ تنازعات میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے نہ کہ تشدد میں اضافے کی حمایت کرے۔

پریس کانفرنس کے موقع پر انٹونی بلنکن سے اختلاف رائے کرتے ہوئے عرب رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں اپنی ترجیحات واضح کرنے کی ضرورت ہے اور اس وقت کی بنیادی ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت غیرمشروط اور فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں “انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفہ ” حاصل کرنے کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے تاہم امریکی صدر نے اس پیشرفت سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار 900 بچوں اور 2 ہزار 509 خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 488 ہو گئی ہے جبکہ 6 ہزار 360 بچوں اور 4 ہزار 891 خواتین سمیت زخمیوں کی تعداد 24 ہزار 158 سے تجاوز کر چکی ہے۔

اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 36 صحافی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، 150 سے زائد میڈیکل اسٹاف جاں بحق اور 28 ایمبولینس تباہ جبکہ 50 سے زائد کو نقصان پہنچ چکا ہے، اب تک اسپتالوں اور صحت مراکز پر 82 حملے کیے گئے ہیں، 16 اسپتال مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں اور 32 میڈیکل کئیر مراکز کو بھی بند کرنا پڑ گیا ہے۔

عرب میڈیا کی جانب سے اسرائیلی اعداد شمار کی بنیاد پر شائع ایک تخمینے کے مطابق غزہ میں ہر گھنٹے میں نصف تعداد میں بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید کیے جا رہے ہیں، جبکہ 35 افراد زخمی ہو رہے ہیں، ہر ایک گھنٹے میں غزہ پر 42 بم گرائے جا رہے ہیں اور 12 عمارتیں تباہ ہو رہی ہیں۔

TAGGED:Featuredوہ تنازعات میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مولانا فضل الرحمان فلسطینیوں کی مدد کیلئے غزہ روانہ
Next Article جنوبی افریقا کو 243 رنز سے شکست،بھارت کی مسلسل 8ویں فتح، کوہلی کا نیا ریکارڈ
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

لیڈی ریڈنگ اسپتال
صحت

پشاور کے 3 بڑے اسپتال 6 ماہ سے انسولین اور انستھیزیا ادویات سے محروم، کئی آپریشنز ملتوی

خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور کے 3 بڑے اسپتالوں میں 6 ماہ سے انسولین دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا…

December 18, 2022
دنیا

غیر قانونی بارڈر کراس: ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 260 افغان تارکین ہلاک

کابل (ویب ڈیسک): ایرانی فورسز کی فائرنگ سے مبینہ طور پر 260 سے زائد افغان تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔افغان نشریاتی…

October 17, 2024
پاکستان

بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل نکالنا ہوگا، صرف طاقت کے استعمال کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے: شبلی فراز

اسلام آباد (ویب ڈیسک): سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا سیاسی…

August 30, 2024
دلچسپ و عجیب

عالمی ریکارڈ: کتاب شائع کرنے والا دنیا کا کم عمر ترین مصنف

ابو ظہبی (ویب ڈیسک): متحدہ عرب امارات کے چار سالہ بچے نے کتاب شائع کروا کر مردوں کی کیٹیگری میں…

April 2, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?