Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: اپنی نسل بچانے کے لیے موت کو گلے لگانے والا جانور
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > سائنس و ٹیکنالوجی > اپنی نسل بچانے کے لیے موت کو گلے لگانے والا جانور
سائنس و ٹیکنالوجی

اپنی نسل بچانے کے لیے موت کو گلے لگانے والا جانور

Published February 1, 2023
Tags: Featured آسٹریلیا میں ایک نئی تحقیق اپنی ہلاکت کی وجہ شمالی کولز نامی جانور زیادہ سیکس کرنے کے لیے
Share
SHARE

کراچی (ٹیک ڈیسک): آسٹریلیا میں ایک نئی تحقیق کے مطابق شمالی کولز نامی جانور زیادہ سیکس کرنے کے لیے اپنی نیند قربان کر رہے ہیں۔ یہ ان کی ہلاکت کی وجہ بن سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نر کول سیکس کے لیے اپنی مادہ کی تلاش میں طویل فاصلہ طے کرتے ہیں اور اس عمل میں انھیں اپنی نیند کی قربانی دینی پڑتی ہے۔

Ok, it turns out the endangered male Northern Quolls are giving up sleep for sex – a behaviour that could be killing them, according to new research😳 Follow the link to read more on this new research: https://t.co/sFfgNQjQRi pic.twitter.com/8cE6ulL9XZ

— UniSC: University of the Sunshine Coast (@usceduau) February 1, 2023

ماہرین کا کہنا ہے کہ آرام کی کمی ہی وہ وجہ ہو سکتی ہے جس سے نر کول عام طور پر ایک ہی بریڈنگ سیزن کے بعد موت کے منھ میں چلے جاتے ہیں۔ جبکہ مادہ کول چار برس تک زندہ رہتی ہے اور بچے پیدا کر سکتی ہیں۔

سن شائن کوسٹ یونیورسٹی کے سنیئر لیکچرر کرسٹوفر کلیمنٹے کہتے ہیں کہ ’سیکس کے لیے نر کول طویل سفر طے کرتے ہیں اور ان کی جنسی خواہش اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ وہ زیادہ وقت مادہ کول کی تلاش میںاپنی نیند بھی قربان کر دیتے ہیں۔‘

ان کے ادارے نے کوئینز لینڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر یہ تحقیق کی جو بدھ کے روز شائع ہوئی ہے۔

محققین نے اس تحقیق کے لیے آسٹریلیا کے شمالی علاقہ جات کے ساحل پر واقع ایک جزیرے گروٹے آئی لینڈ پر رہنے والے جنگلی نر اور مادہ شمالی کولز پر ٹریکرز لگا کر 42 دنوں کے دوران یہ ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ان سے میں سے کچھ کولز مادہ کی تلاش میں ایک رات میں 40 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔

نر کولز دیگر خون چوسنے والے جانداروں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتے نظر آئے۔اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے آرام کے لیے کم وقت نکالتے ہیں تاکہ ایک بریڈنگ سیزن میں وہ زیادہ سے زیادہ سیکس کر سکیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ مادہ کولز کی طرح نر جانور خوراک اور مادہ کی تلاش کے دوران شکار کرنے والے دیگر جانوروں سے بچنے میں زیادہ ہوشیاری سے کام نہیں لیتے ۔

اس تحقیق کے سربراہ جوشا گیسشک کا کہنا ہے کہ ’ایک بریڈنگ سیزن کے بعد بہت عرصے تک نیند کی کمی اور اس سے جڑی علامات نر کولز کی صحت یابی کو مشکل بنا دیتی ہیں اور یہ ہی ان کی ہلاکت کی وجہ ہو سکتی ہے۔‘

’وہ زیادہ سیکس، مسلسل تھکاوٹ اور نیند کی کمی کی وجہ سے آسانی سے شکار ہو جاتے ہیں، یا گاڑیوں کی ٹکر کی زد میں آجاتے ہیں یا بعض اوقات تھکاوٹ سے بے حال ہو کر مر جاتے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا ہے یہ ابتدائی تحقیق سے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیتی ہے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ آسٹریلیا اور پاپوا نیو گنیا میں پائے جانے والے جانور کی اس نسل کو نیند کی کمی کیسے متاثر کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر نر کوول اپنی بقا کے لیے نیند قربان کر دیتے ہیں، تو ناردرن کولز جسم پر نیند کی کمی کے اثرات جاننے کے لیے ایک بہترین نمونہ ثابت ہو سکتے ہیں۔‘

آسٹریلیا کے محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اس وقت ملک میں شمالی کولز کی آبادی تقریباً ایک لاکھ ہے مگر اس میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

مختلف علاقوں میں ترقی و تعمیرات سے ان کی آماجگاہیں ختم ہونے اور آوارہ بلیوں کے ہاتھوں شکار ہونے کا خطرہ ہے۔ انھیں جنگلی مینڈک سے بھی خطرہ ہے۔

TAGGED:Featuredآسٹریلیا میں ایک نئی تحقیقاپنی ہلاکت کی وجہشمالی کولز نامی جانور زیادہ سیکس کرنے کے لیے
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نیب ترامیم:ختم ہونیوالےکیسز کا پچھلے چھ ماہ کا ریکارڈ دیں؛ عدالت
Next Article وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کے حکم پر سر تسلیم خم،بجلی مزید مہنگی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

کاروبار

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازمیں‌ہی ڈالرمہنگا ہوگیا

کراچی (نجات نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت میں اضافہ…

January 9, 2023
دنیا

مدھیہ پردیش: تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں جا گھسا، 5 افراد ہلاک

مدھیہ پردیش (ویب ڈیسک): بھارت میں تیز رفتار ٹرک شادی کی تقریب میں جاگھسا جس کے سبب شادی کے خوشیوں…

March 12, 2024
کاروبار

آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ: بجلی پر سبسڈی ختم کی جائے

اسلام آباد (نیوز مانیٹرنگ ڈیسک): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی…

February 2, 2023
دلچسپ و عجیب

2018 میں جہاز سےکھویا ہوا سوٹ کیس چار سال بعد مل گیا

کراچی (ویب ڈیسک): فضائی سفر میں گمشدہ ہونے والا سوٹ کیس چار سال بعد مل گیا. امریکی خاتون کا سوٹ…

January 14, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?