کراچی (ویب ڈیسک): عمان کے دارالحکومت مسقط میں بھارتی نژاد شخص دورانِ کھیل بیڈمنٹن کورٹ میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسقط میں ایک بھارتی نژاد شخص بیڈمنٹن کورٹ میں دوستوں کے ہمراہ پریکٹس کررہا ہوتا ہے کہ اچانک گِر کر ہلاک ہوگیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص کو دل کا دورہ پڑا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیڈمنٹن کورٹ میں ہلاک ہونے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
2 Jan 2023 : Indian-origin man dies of 💔 attack💉 while playing on court in Muscat#heartattack2023 #heartattack #cardiacarrest #Myocarditis #ClotShotStrikesAgain pic.twitter.com/m96z2bYcAg
— Anand Panna (@AnandPanna1) January 10, 2023
دوسری جانب میڈیا میں اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارتی ریاست کیرالہ کا رہائشی تھا اور عمر 38 سال تھی جس نے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں۔