Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: کووڈ-19 میں پھراضافہ، ایک ہی دن میں 168 نئے کیسز رپورٹ
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > صحت > کووڈ-19 میں پھراضافہ، ایک ہی دن میں 168 نئے کیسز رپورٹ
صحت

کووڈ-19 میں پھراضافہ، ایک ہی دن میں 168 نئے کیسز رپورٹ

Published March 24, 2023
Tags: Featured ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی جارہی ہے ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں
Share
SHARE

کراچی (ہیلتھ ڈیسک): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے تقریباً 168 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مثبت شرح 3 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جو ستمبر 2022 کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔ایک انگریزی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کراچی اور اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح بالترتیب 5 اور 6 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مثبت کیسز کی شرح میں اس اضافے کا رجحان باعث تشویش نہیں ہے۔

این سی او سی کے رکن ڈاکٹر شہزاد علی خان نے ڈان کو بتایا کہ وائرس میں حالیہ تبدیلیوں کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، اس میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اموات کی شرح بہت کم ہے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 3.02 فیصد تھی جبکہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں بالترتیب 6.11 فیصد، 5.51 فیصد اور 3.99 فیصد تھی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے ایک شخص کے انتقال ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر اور این سی او سی کے رکن ڈاکٹر شہزاد علی نے بتایا کہ کیسز بڑھتے اور کم ہوتے رہیں گے کیونکہ وائرس کے نئے ویرینٹ کی آمد کے ساتھ منتقلی میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 40 سے 60 سال کی عمر کے صحت مند افراد کو وائرس سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اگر ایسے افراد وائرس سے متاثر ہوگئے تو انہیں بڑی پیچیدگیوں اور علامات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ تاہم 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور بلڈ پریشر، ذیابیطس، گردے سے متعلق مسائل اور کینسر میں مبتلا افراد کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی گرمیوں سے قبل کووڈ-19 کے کیسز میں اضافہ ہوا تھا لیکن صورتحال قابو میں تھی۔

این سی او سی کے رکن کا کہنا تھا کہ اگرچہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، لیکن اموات کی تعداد کم ہے۔

ڈاکٹر شہزاد نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے پہلے ہی لوگوں کو صحت کی سہولیات اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی تجویز دی تھی، این سی او سی کے مطابق ملک میں کووڈ-19 کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے 30 اپریل تک کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے تھے۔

انہوں نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ ایسے مقامات پر وائرس ایک انسان سے دوسرے انسان تک منتقل ہوسکتا ہے، تاہم 2020 میں یہ وائرس کپڑوں، کرنسی نوٹ اور برتنوں وغیرہ کے ذریعے پھیل رہا تھا۔

گزشتہ ہفتے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوآرڈینیشن کے وزیر عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے، انہوں نے شہریوں کو افواہوں پر دھیان نہ دینے کی درخواست کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کے کسی بھی ذیلی ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے بارڈر اور ہیلتھ سروس کے کردار کو مضبوط کرنے کی یقینی دہانی کرائی ہے، تمام داخلی مقامات پر نگرانی کا نظام قائم کردیا گیا ہے، ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آئے مسافروں کے ٹیسٹ اور اسکریننگ بھی کی جارہی ہے۔

TAGGED:Featuredایئرپورٹ پر اسکریننگ کی جارہی ہےہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایک نیا سازشی بیانیہ:کیرئیر کےعروج پرکسی نےزہردیا؛عمران نذیر
Next Article نئی فلم کے بڑے میاں اکشے کمارشوٹنگ کے دوران زخمی
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

انٹرٹینمنٹ

مائیکل جیکسن کا پرانا اور داغدار موزہ ہزاروں ڈالرز میں نیلام

پیرس (شوبز ڈیسک): پاپ میوزک کے شہنشاہ اور کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے مائیکل جیکسن کا پرانا…

August 1, 2025
کھیل

کرکٹ ٹیم میں کسی کھلاڑی کو شامل کرانے میں میرا کوئی کردار نہیں،محسن نقوی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایشیا کپ…

August 23, 2025
پاکستانکاروبار

حکومت کا آئی ایم ایف سےموجودہ قرض پروگرام ختم، نئےپروگرام کی تیاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): حکومت نے بجٹ کے فوراً بعد اگلے پروگرام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم…

June 1, 2023
دلچسپ و عجیب

4000 فٹ نیچےسمندر میں نایاب جیلی فش کے جلوے

کیا کیا جادوئی راز دنیا میں موجود ہیں. جبکہ یہ حیرت انگیز مخلوق اپنے ماحول کے مطابق ہے؟ فینسی کی…

January 22, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?