Nijat News
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Reading: محسن نقوی،راجا ریاض اور الیکشن کمیشن ارکان کی تقرریاں چیلنج
Share
Nijat NewsNijat News
Font ResizerAa
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ
  • رازداری کی پالیسی
  • Contact
Follow US
© 2022 Nijat News. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Nijat News > پاکستان > محسن نقوی،راجا ریاض اور الیکشن کمیشن ارکان کی تقرریاں چیلنج
پاکستانتازہ ترین

محسن نقوی،راجا ریاض اور الیکشن کمیشن ارکان کی تقرریاں چیلنج

Published January 27, 2023
Tags: اسد عمر نے بطور سیکرٹری پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بنانے محسن نقوی کی تعیناتی چیلنج کر دی
Share
SHARE

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی چیلنج کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محسن نقوی کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے بطور سیاسی جماعت اور اسد عمر نے بطور سیکرٹری پی ٹی آئی محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبر بابرحسن اور اکرام اللہ کی تعیناتی غیر آئینی قرار دی جائے، محسن نقوی کا نگران وزیراعلی تعیناتی کا نوٹی فکیشن غیرآئینی قراردیا جائے، محسن نقوی کو پنجاب میں کابینہ تعینات کرنے سے روکا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہے اور آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے، الیکشن کمیشن کی تشکیل آرٹیکل 218 کے تقاضوں پر پوری نہیں اترتی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی حیثیت کھو چکا ہے، الیکشن کمیشن کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ قرار دے کہ جانبدار الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئرالیکشن نہیں کراسکتا، سپریم کورٹ تمام اسٹیک ہولڈرزکو متحرک کر کے صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں کردار ادا کرے، ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے پنجاب اور دیگرصوبوں میں جمہوری حکومت قائم ہو۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ بھی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈربنانے کا نوٹیفکیشن غیرآئینی ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

TAGGED:اسد عمر نے بطور سیکرٹری پی ٹی آئیالیکشن کمیشن کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائیراجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی بنانےمحسن نقوی کی تعیناتی چیلنج کر دی
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article فواد چوہدری کاجسمانی ریمانڈ مسترد ،جوڈیشل ریمانڈ دیدیا گیا
Next Article نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن کا جذباتی الوداع
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاپولر

’فیفا ورلڈ کپ 2022‘ کا آفیشل گانا ’لائٹ دی اسکائے‘ ریلیز

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن‘ (فیفا) کے عالمی ورلڈ…

October 8, 2022
سونے کے سکّے دینے والی آٹو میٹڈ ٹیلر مشین

بھارت میں سونے کے سکے نکالنے والی پہلی ’اے ٹی ایم‘ متعارف

بھارت میں پہلی بار سونے کے سکّے دینے والی آٹو…

December 15, 2022
Imran Khan Speech

جنرل باجوہ کے NRO II میں تما گندے عناصر کو “ڈرائی کلین” کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان…

December 15, 2022

خاص آپ کے لیے

پاکستانتازہ ترین

تنخواہیں، پینشن، الاؤنسز منجمد، افسران کا اسٹاف کم ہوگا، اخراجات کٹوتی پلان تیار

اسلام آباد (ویب ڈیسک):کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی بحالی نے ایک تفصیلی روڈ میپ پیش کردیا ہے جس میں 14؍ کھرب…

October 2, 2023
پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔خیبرپختونخواہ ہاؤس…

October 10, 2024
پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دو دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی(ویب ڈیسک):سی ٹی ڈی پنجاب اور وفاقی حساس ادارے نے جڑواں شہروں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے…

February 9, 2023
انٹرٹینمنٹتازہ ترین

اداکاراؤں کی کردار کشی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی تیاری

اسلام آباد (نجات نیوز): وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے مطالبہ…

January 5, 2023
Nijat News

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • بلاگ

 

  • کھیل
  • صحت
  • کاروبار
  • ویڈیوز

فہرست

  • تازہ ترین
  • دنیا
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ

© 2022 Nijat News.  All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?